Jasarat News:
2026-07-24@02:52:55 GMT

قوم عمران خان کی آنکھ کی وجہ سے پریشان ہے، فواد چودھری

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260214-08-13
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ قوم بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی وجہ سے پریشان ہے۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ قید کے دوران بانی پی ٹی آئی کو جس طرح قید تنہائی میں رکھا گیا اس وجہ سے ان کی آنکھ ضائع ہوئی، بلڈ پریشر کا آنکھ پر اثر ہوا، پوری دنیا میں جمہوریت کے لیے بات کرنے والے بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور ان کے علاج کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل کی جانب سے جو عدالت میں یقین دہانی کروائی گی اس کے مطابق فوری میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، بانی پی ٹی آئی کی قید تنہائی کو ختم کیا جائے، جیلوں سے سیاسی لوگوں کی رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو چار سال سے زائد عرصہ ہوگیا، کیا پاکستان آگے بڑھا ہے ان چار سالوں میں پاکستانیوں کی چیخ نکل چکی ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔

بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث