Jasarat News:
2026-07-24@03:59:27 GMT

ٹی 20 ورلڈ کپ کا بڑااپ سیٹ، آسٹریلیا کوزمبابوے سے شکست

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260214-08-32
کولمبو /دہلی /چنئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ کے گروپ میچ میں زمبابوے نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے سابق ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دیدی۔ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئئے میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میچ مچل مارش کی غیر موجودگی میں ٹریوس ہیڈ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ زمبابوے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹ پر 169 رنز بنائے، مارومانی 35، رائن برل 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اوپنر برائن بینیٹ 64 اور کپتان سکندر رضا 25رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 20 ویں اوور میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے جبکہ زمبابوے کی جانب سے مزاربانی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ادھر دہلی میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 20ویں میچ میں یو اے ای نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کینیڈا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یو اے ای نے کینیڈا کی جانب سے دیا جانے والا 151 رنز کا ہدف 19.

4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اریانش شرما نے 53 گیندوں پر 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، صہیب خان 29 گیندوں پر 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کی اننگ میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔یو اے ای کی جانب سے جنید صدیقی نے 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 21 ویں میچ میں امریکا نے نیدرلینڈز کو 93 رنز سے شکست دے دی۔چنئی میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم 197 کے تعاقب میں 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کولمبو: زمبابوے کے کھلاڑی آسٹریلیا کیخلاف تاریخی کامیابی پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا سٹریلیا میچ میں

پڑھیں:

پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی

ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔

پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔

مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی