پی ٹی آئی کا کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260214-08-16
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پی ٹی آئی کے سرپرست اعلیٰ عمران خان کی تشویشناک صحت اور مناسب علاج کی عدم فراہمی کے خلاف پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجا اظہر، جنرل سیکرٹری ارسلان خالد، سابق ایم این اے و سینئر نائب صدر فہیم خان، وومن ونگ کراچی کی صدر فضہ ذیشان، وومن ونگ سندھ کی صدر سرینہ خان، کراچی کے رہنما راؤ اعظم، امیر حمزہ، سعد خان، حاجی اقبال، غلام رسول سمیت دیگر رہنما و کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجا اظہر نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو 24 گھنٹے کے اندر شوکت خانم اسپتال منتقل کر کے مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عمران خان کو فوری علاج اور بنیادی سہولیات فراہم نہ کی گئیں تو کراچی سمیت ملک بھر میں احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
کراچی: پی ٹی آئی کے کارکنان صدر زینب مارکیٹ کے قریب احتجاج کررہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے طلبہ احتجاج کے تناظر میں ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے طلبہ اور سونم وانگچک سے اپیل کی ہے۔
سلمان خان نے نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک ہونے کے معاملے پر جاری طلبہ احتجاج کے تناظر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’طلبہ کی تعلیم اور سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، اس لیے انہیں خود بھی فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی اپنے والدین کو مزید پریشان کرنا چاہیے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’معزز وزیرِ اعظم اس معاملے پر ٹوئٹ کر چکے ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ وہ پرچہ لیک کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ لہٰذا تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ وہ اپنے والدین اور گھروں کو واپس چلے جائیں۔‘‘
View this post on Instagramاداکار نے اپنے پیغام میں گزشتہ 25 روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے تعلیمی کارکن سونم وانگچک کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’سونم، اب بہت ہو گیا، بھائی۔ براہِ کرم اپنی بھوک ہڑتال مزید طویل نہ کریں۔ اگر مستقبل میں ضرورت پڑی تو احتجاج کا جذبہ برقرار رکھیے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اب اس کی ضرورت ہے۔ کچھ کھا لیجیے، اگر چاہیں تو میں اپنے گھر سے آپ کے لیے کھانا بھی بھجوا دوں گا۔‘‘
یہ بیان سلمان خان کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران اس معاملے پر دوسری عوامی اپیل ہے۔ اس سے قبل بھی انہوں نے نیٹ امتحان کے تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کے مفادات کے تحفظ پر زور دیا تھا۔
View this post on Instagramواضح رہے کہ نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک کے بعد ملک بھر میں طلبہ کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی اور احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔