data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے جمعہ کو اپنے چیمبر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے مرحلہ کو جلد مکمل کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں جماعت اسلامی نے اپنے اراکین سے دستخط لینے کا عمل تیز کر دیا ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے جاری ہیں جن کا ردعمل انتہائی مثبت ہے۔پیپلزپارٹی کے ارکان خود مرتضیٰ وہاب سے پریشان ہیں،انہوں نے کہا کہ موجودہ میئر کی موجودگی میں کراچی کی بہتری ممکن نہیں۔ شہر کی تباہی کے ذمے دار مرتضیٰ وہاب ہیں، ان کا جانا ناگزیر ہوچکا ہے،شہر کا ہر علاقہ بدترین بدانتظامی کا شکار ہے اور عوام ان کے جانے کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر خفیہ رائے دہی (Secret Ballot) کرائی جائے۔سیف الدین ایڈووکیٹ نے کراچی کے حالیہ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گل پلازہ میں آگ لگنے کے سانحے نے انتظامیہ کی قلعی کھول دی ہے۔ سول ڈیفنس کہیں نظر نہیں آیا اور ریسکیو اداروں کو کام کرنا ہی نہیں آتا،خوفناک آگ اور قیمتی انسانی و مالی ضیاع کے اس افسوسناک واقعے پر کمشنر کراچی کی رپورٹ ’’تھرڈ کلاس‘‘ ہے، جس میں محض چند سطور کی سفارشات شامل ہیں۔ سیف الدین ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ ڈھائی ماہ قبل بچے کے گٹر میں گرنے کے واقعے کی کوئی تحقیقات نہیں ہوئیں، بلکہ معطل کیے گئے افسران (XENs) کو خاموشی سے بحال کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے تمام بڑے ادارے اپنے ماتحت کر لیے ہیں، جس سے ٹاؤنز اور یونین کونسلز مالی بحران کا شکار ہیں، یونین کونسل کو گٹر کے ڈھکن کے نام پر ماہانہ صرف 1 لاکھ روپے دینا مذاق ہے، کے ایم سی کے 14 ہزار ملازمین اور سٹی وارڈنز میں سے آدھے بھی کام پر موجود نہیں ہوتے۔ پچھلے 18 سال کے ہزاروں ارب روپے کہاں گئے؟ شہر کے پارک اجڑ چکے ہیں، سڑکیں تباہ ہیں اور 29 ہزار شہریوں کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا، مگر کوئی پرسانِ حال نہیں۔سیف الدین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ آئے دن بلدیہ عظمی کراچی پر ایف آئی اے، نیب اور اینٹی کرپشن کے چھاپے کرپشن کا حد سے بڑھ جانا ثابت کررہے ہیں۔ صرف میئر ہی نہیں بلکہ پوری حکومت سندھ کا جانا شہر کی بقا کے لیے ضروری ہوچکا ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ شہر کراچی کے بلدیاتی مسائل و میئر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپنے چیمبر میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیف الدین ایڈووکیٹ تحریک عدم اعتماد کہا کہ

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا