Juraat:
2026-07-24@01:07:27 GMT

ضلع وسطی، تھانہ گلبہار کی حدود جرائم پیشہ کے گڑھ میں تبدیل

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT

ضلع وسطی، تھانہ گلبہار کی حدود جرائم پیشہ کے گڑھ میں تبدیل

ایس ایچ او فراز خان کی تعیناتی کے بعد ماوا گٹکا اور اسمگل شدہ اشیا کی کھلے عام فروخت جاری
ہیڈ محرر یاسر اور ایس ایچ او گلبہار دونوں بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے،پان کیبن مالکان کا دعویٰ

(کرائم رپورٹر؍ اسد رضا) ضلع وسطی کا تھانہ گلبہار جرائم پیشہ عناصر کے لیے جنت بن گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران کی جرائم کے خلاف سخت پالیسی کے باوجود تھانہ گلبہار کی حدود میں انڈین گٹکا غیر قانونی اسمگل شدہ اشیاء کی خرید و فروخت بلا خوف و خطر جاری ہے فردوس کالونی کاٹھیا واڑی محلہ میں تمام پان کے کیبنوں پر ماوا گٹکا با اسانی دستیاب اسمگل شدہ سگریٹس جبکہ تمام غیر قانونی اسمگل شدہ ائٹم کی فروخت کے لیے کھلی چھوٹ دے دی گئی ذرائع کے مطابق پان کے کیبن مالکان نے دعوی کیا ہے ہم ایس ایچ او گلبہار اور ہیڈ محرر گلبہار کو منہ مانگا ہفتہ دیتے ہیں متعلقہ پولیس کا اس حوالے سے کارروائی نہ کرنا اس غیر قانونی دھندے کو مزید فروغ دے رہا ہے، علاقہ مکینوں نے پولیس حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے تھانہ گلبہار کی حدود میں غیر قانونی دھندوں میں ملوث عناصر کے خلاف فل الفور کارر،وائی کی جائے تاکہ علاقے میں سکون کی فضا قائم ہو ماوا گٹکا منشیات اور غیر قانونی اسمگل شدہ اشیا کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: تھانہ گلبہار اسمگل شدہ

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار