پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل جمعہ کو بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ہائی وولٹیج مقابلہ اتوار کو کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اسی مقام پر 3 گھنٹے طویل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا تاکہ مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو سکیں۔ سخت تربیتی سیشن کے دوران گرین شرٹس نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیے: ہانک کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

اس موقع پر ماہر بیٹرز اور بولرز کو صورتحال کے مطابق اہداف دیے گئے، جنہیں پورا کرنے کے لیے خصوصی مشقیں کروائی گئیں۔ کوچز کی جانب سے سیناریو بیسڈ پریکٹس پر خاص توجہ دی گئی تاکہ کھلاڑی میچ کی دباؤ والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

واضح رہے کہ یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ فتح کی صورت میں سپر ایٹ مرحلے میں رسائی تقریباً یقینی ہو جائے گی۔ سپر ایٹ مرحلہ 21 فروری سے شروع ہوگا، جس میں چاروں گروپس کی ٹاپ دو ٹیمیں حصہ لیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

گروپ اے کی پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پاکستان 2 میچوں میں 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، جبکہ بھارت بھی اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے تاہم بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر اسے برتری حاصل ہے۔

پاکستانی اسکواڈ

سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ نفیع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، عثمان خان اور عثمان طارق۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

PAK INDIA MATCH پاک انڈیا میچ ٹریننگ سیشن.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک انڈیا میچ کے لیے

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا