امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر میں نظام کی تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کا اعلان کردیا۔

شمالی کیرولائنا کے فوجی اڈے فورٹ بریگ سے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہاکہ ایران میں اقتدار کی تبدیلی بہترین چیز ہو سکتی ہے، جبکہ جوہری معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں سنگین نتائج کی وارننگ بھی دے دی۔

مزید پڑھیں: ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہوا تو امریکا کسی بھی آپشن سے گریز نہیں کرےگا، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

صدر ٹرمپ نے کہاکہ امریکا ایران کے ساتھ ڈیل چاہتا ہے اور توقع ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو یہ ایران کے لیے بہت برا ہوگا۔

امریکی صدر نے کہاکہ ایران میں اقتدار کی تبدیلی بہترین چیز ہوگی جو ہو سکتی ہے، ’وہ 47 سال سے صرف باتیں ہی کرتے آ رہے ہیں۔‘

انہوں نے واضح کیاکہ امریکا نے خطے میں اپنی عسکری موجودگی بڑھانے کا فیصلہ اسی تناظر میں کیا ہے۔

انہوں نے اعلان کیاکہ دوسرا طیارہ بردار جہاز مشرقِ وسطیٰ بھیجا جا رہا ہے اور اگر ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو امریکا کو اس بحری بیڑے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اس بحری جہاز کی ایک فضائی تصویر بھی شیئر کی، جو بظاہر راستے میں ہے اور مشرق وسطیٰ میں پہلے سے موجود دوسرے امریکی جہاز یو ایس ایس ابراہام لنکن میں شامل ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کو کیریبین سمندر سے مشرقِ وسطیٰ منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں وہ پہلے سے موجود امریکی بیڑے میں شامل ہوگا۔ خطے میں پہلے ہی یو ایس ایس ابراہم لنکن اور اس کے ہمراہ گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز گزشتہ دو ہفتوں سے تعینات ہیں۔

صدر ٹرمپ کا یہ اعلان اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد سامنے آیا، جس میں ایران کے جوہری پروگرام اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ادھر خلیجی عرب ممالک نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی سے مشرقِ وسطیٰ میں ایک اور بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے، جس کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو خفیہ ڈیڈ لائن دینے کا دعویٰ، امریکی میزائل بردار بحری جہاز ایلات پہنچ گیا

امریکی انتظامیہ ایک جانب ایران پر یورینیم افزودگی روکنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے، تو دوسری جانب مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ بھی دے رہی ہے۔ تاہم حالیہ بیانات اور عسکری نقل و حرکت سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ طیارہ بردار بحری جہاز مشرق وسطیٰ وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ طیارہ بردار بحری جہاز وی نیوز بردار بحری جہاز طیارہ بردار ڈونلڈ ٹرمپ کی تبدیلی انہوں نے ایران کے سکتی ہے

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار