سرینگر، بھارتی فورسز کا تجارتی مرکز لالچوک میں تلاشی آپریشن، ہوٹلوں، گیسٹ ہاﺅسز پر چھاپے
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
مقبوضہ جموں و کشمیر کے دیگر کئی اضلاع میں بھی قابض بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، چھاپوں اور لوگوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے سری نگر کے معروف تجارتی مرکز لال چوک میں تلاشی آپریشن کیا اور ہوٹلوں اور گیسٹ ہاﺅسز پر چھاپے مارے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ اور دیگر فورسز نے لال چوک کو محاصرے میں لیکر تلاشی کی کارروائی عمل میں لائی۔ فورسز اہلکاروں نے ہوٹلوں کی تلاشی لی اور مالکان سے مہمانوں کی تفصیلات طلب کیں۔بھارتی فورسز کے آپریشن کیوجہ سے علاقے میں گاڑیوں کی آمدورفت میں سخت خلل پڑا اور خریداری کے لیے آنے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے دیگر کئی اضلاع میں بھی قابض بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، چھاپوں اور لوگوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھارتی فورسز
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔