مولانا علی محمد جان کا انقلاب اسلامی ایران کی تازہ ترین صورتحال پر خصوصی انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں مطہری فکری و ثقافتی مرکز کشمیر کے بانی رکن کا کہنا تھا کہ ایران ہر زمانے میں ہر حربے کے مقابلے میں پہلے سے زیادہ مضبوطی کیساتھ ابھر کر سامنے آگیا۔ حالیہ دنوں میں ایران کی سربلندی اور کامیابی نے ثابت کردیا کہ انقلاب اسلامی ایران کا پشتبان اللہ ہے اور اللہ نے ایران کو ناقابل شکست طاقت بنا دیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںمولانا علی محمد جان کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام سے ہے، ابتدائی تعلیم آبائی گاؤں خندہ میں حاصل کی، تقریباً 3 سال جامعہ اہل بیت (ع) میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ایران کا رخ کیا، جہاں پر 18 سال تک دینی تعلیم حاصل کرتے رہے۔ علماء کشمیر کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے سلسلے میں انکا رول کلیدی رہا ہے۔ مولانا علی جان مطہری فکری و ثقافتی مرکز کشمیر سے بانی رکن کی حیثیت سے اپنی دینی و سماجی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے مولانا علی محمد جان سے ایک ملاقات کے دوران انقلاب اسلامی ایران کی تازہ ترین صورتحال، امریکی ناپاک منصوبوں اور رہبر معظم کی بصیرت و دشمن شناسی پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ ایران ہر زمانے میں ہر حربے کے مقابلے میں پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ ابھر کر سامنے آگیا۔ حالیہ دنوں میں ایران کی استقامت نے ثابت کردیا کہ انقلاب اسلامی کا پشتبان اللہ ہے اور اللہ نے ایران کو ناقابل شکست طاقت بنا دیا ہے۔ موجودہ دور میں آپ امام خامنہ ای جیسا بابصیرت اور دشمن شناس فرد نہیں دیکھ سکتے ہیں۔ رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی صلاحیت، قیادت اور روحانیت کے قائل غیر مسلم اور دشمن بھی ہیں۔ تفصیلی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انقلاب اسلامی ایران کی
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔