حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا غلام میر اور بشیر بٹ کو یوم شہادت پر خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 1995ء میں آج کے دن دونوں کشمیری نوجوانوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے قصبے سوپور میں حراست کے دوران شہید کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر شاخ نے شہید کشمیری نوجوانوں غلام احمد میر اور بشیر احمد بٹ کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 1995ء میں آج کے دن دونوں کشمیری نوجوانوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے قصبے سوپور میں حراست کے دوران شہید کر دیا تھا۔ حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں غلام احمد میر اور بشیر احمد بٹ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نوجوانوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے دیگر ہزاروں شہداء کی طرح اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ بیان میں شہداء کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہ کرنے اور شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے شہدائے کشمیر کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حریت کانفرنس آزاد
پڑھیں:
لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں 13 جون کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر سے معروف نوحہ خواں حضرات کو بھی خصوصی طور پر دعوت دی گئی ہے جبکہ ماتمی سنگتیں بھی دُختر رسولؑ کو پرسہ دیں گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو نوحہ خواں حضرات اور ماتمی انجمنوں کے سالاروں سے رابطے کر رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ماتمی سنگتوں کے سالاروں اور نوحہ خواں حضرات نے اظہار تشکر کیا ہے کہ انہیں بھی اس عظیم اجتماع میں شرکت کا موقع دیا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں نوحہ خواں حضرات نوحہ خوانی کیساتھ شہیدِ امت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو بھی اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔