اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے اپنے منفرد جغرافیائی محل وقوع کی بدولت وسطی ایشیا کی اقتصادی ترقی کے لیے نئے راستے کھول دیے ہیں۔ امریکی جریدے یوریشیا ریویو کے مطابق سی پیک کے تناظر میں پاکستان، ازبکستان اور قازقستان کے درمیان سہ فریقی تعاون نے خطے میں اقتصادی تبدیلی کا آغاز کر دیا ہے۔

جریدے کے مطابق ازبکستان اور قازقستان کے صدور نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا اور سی پیک پر سہ فریقی اشتراک کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ پاکستانی بندرگاہوں کی ترقی اور بہتر انفراسٹرکچر نے لینڈ لاک وسطی ایشیا کے لیے نئی تجارتی راہیں کھول دی ہیں، جس سے تجارتی حجم میں اضافہ ممکن ہوا ہے۔

سی پیک کے ذریعے ازبکستان کو کراچی اور گوادر کے بندرگاہوں کے ذریعے جنوبی تجارتی راستہ میسر ہوا ہے جبکہ قازقستان پاکستان کے ذریعے اپنی برآمدات کے لیے نئی منڈیوں تک رسائی حاصل کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق تینوں ممالک کا یہ تعاون نہ صرف خطے کی ترقی بلکہ عالمی تجارت کے لیے بھی ایک اہم محرک ثابت ہو سکتا ہے۔ پاکستان اسی پس منظر میں وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط کر رہا ہے اور سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے جیسے اقتصادی منصوبوں میں اپنی شرکت کو مزید بڑھا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سی پیک کے لیے

پڑھیں:

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق

فائل فوٹو۔

ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔ 

بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔

والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق