عید کے بعد ملک بھر میں عوامی مہم چلائی جائے گی، مولانا فضل الرحمان کی حافظ نعیم کے ہمراہ گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
اسلام آباد:
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عیدالفطر کے بعد پورے ملک میں عوامی مہم چلائی جائے گی۔
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان صاحب کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ملاقات میں چند امور پر ہم نے مشاورت کی ہے، 19 فروری کو بورڈ آف پیس کا اجلاس اصل میں اقوام متحدہ کو بائی پاس کرنے کی کوشش ہے، یہ عالمی ادارے کی افادیت کو چیلنج کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کہہ چکی ہے، ایجنڈے میں تبدیلی لائی گئی تھی، اس کے باوجود اس فورم پر جانا ٹھیک نہیں، نیتن یاہو قاتل اور سفاک ہے، لاکھوں لوگوں کو قتل کیا گیا اور فلسطینیوں کی لاشیں اب بھی کھنڈرات میں دبی ہوئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کہتے ہیں ہم اس سفاک کے ساتھ امن کی بات کرنے جا رہے ہیں، عوام سے کہتے ہیں ملی جذبے کا احترام کریں، ایسے اقدامات کیے جائیں کہ عالمی سطح پر فلسطینیوں کے خون سے مذاق نہ کیا جائے گا، اگر حکمران امریکی غلامی پر بضد ہیں تو ہم پھر آزادی کی تاریخ دہرانے کے لیے باہر نکلیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے آئندہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، عید الفطر کے بعد پورے ملک میں عوامی مہم چلائی جائے گی، جمعیت علمائے اسلام نے 12 مارچ کو مردان میں جلسے کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مرتبہ فلسطینیوں کا قتل عام کرچکا ہے، کیا ہم دوبارہ وہاں جاکر وہی کریں گے، جب آپ حماس کو غیرمسلح کریں گے تو آپ مسلمانوں سے لڑیں گے، ہم حکومت کو کوئی مہلت دینے کو تیار نہیں کہ وہ عالمی طاقتوں کی پراکسی بنے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کیے جائیں عالمی سطح پر فلسطینیوں کے خون سے مذاق نہ کیا جائے گا، اگر حکمران امریکی غلامی پر بضد ہیں تو ہم پھر آزادی کی تاریخ دہرانے کے لیے باہر نکلیں گے، ان اطوار کے ساتھ حکومت کو چلنے نہیں دیں گے۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ پاکستان ناکام خارجہ پالیسی چلا رہا ہے جہاں تمام ہمسائیہ ممالک اور دوست ناراض ہیں، یہ پاکستان کی ناکام خارجہ پالیسی ہے کہ بھارت سے بھی دشمنی اور افغانستان سے بھی ناراضی، افغان حکومت سے کہنا چاہتے ہیں پاکستان سے بہتر تعلقات کے لیے بات چیت کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک دفعہ فلسطینیوں کا قتل عام کر چکا جس سے فلسطینی بھولے نہیں ہیں، کیا آپ ایک بار بھر وہی عمل دہرائیں گے، فلسطین میں فوج بھیجنا پاکستان کو اسرائیل کے شانہ بشانہ کھڑا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان میں چین اور روس کے خلاف پاکستان کو استعمال کرنا چاہتا ہے، ہمیں مسائل کا مستقل حل نکالنا ہوگا کہ اچھے پڑوسیوں کی طرح رہ سکیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دہشت گردی، مسلح کارروائیاں پاکستان میں چار دہائیوں کا مسئلہ ہے، ہم نے اس طرح کے آپریشنز کی مخالفت کی تھی لیکن ان آپریشنز کے باوجود یہ عوام کو امن کیوں نہیں دے سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ کیا ہم تمام معاملات میں سعودی عرب اور ترکیے کے پیچھے چلتے ہیں، پاکستان سعودی عرب اور ترکیے کو قائل کرسکتا ہے، امن بورڈ کے تحت بننے والی اس فورس کی قیادت اور کمانڈ امریکا کے ہاتھ میں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی ان کی مخالفت مول نہیں سکتے تو اس وقت کیا مول لیں گے، ہم نے عراق فوج بھیجنے سے انکار کیا تھا تو ہم آج بھی کرسکتے ہیں۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ پاکستان میں مسلح گروپس کی کارروائیوں پر ہمیں افغانستان اور ایران سے بات کرنی چاہیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے امن بورڈ کے اجلاس پر ہمیں تشویش ہے، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملاقات میں ملکی اور بین الاقوامی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ کے امن بورڈ کے اجلاس پر ہمیں تشویش ہے، پاکستان نے امن بورڈ کی رکنیت لے لی ہے جس میں اسرائیل بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے پوچھتے ہیں کیا آپ اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہے ہیں، انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس کے بارے میں ہمیں خدشہ ہے کہ پاکستان کو اس میں شامل ہونے کا کہا جائے گا، یہ تسلیم نہیں کیا جاسکتا کہ پاکستانی فورس اس فورس کا حصہ بنے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں امن وامان کی صورت حال پر بات کی ہے، پاکستان کو کسی ایسی جنگ میں نہیں جانا چاہیے جس سے پاکستان کو فائدہ نہ ہو، پاکستان نے بورڈ کا ممبر بننا قبول کیا اور شرکت کی دعوت بھی قبول کی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ حکومت غزہ میں فوج بھیجے گی، کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا کہ پاکستان آئی ایس ایف کا حصہ بنے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل مولانا فضل الرحمان نے جمعیت علمائے اسلام حافظ نعیم الرحمان الرحمان نے کہا کہ نے کہا کہ پاکستان ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ ہم پاکستان کو پاکستان کے
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم