وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت ان کے لیے سیاست سے کہیں زیادہ اہم ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیاکہ وہ نہ تو خود عمران خان کی صحت کے معاملے پر سیاست کریں گے اور نہ ہی کسی اور کو ایسا کرنے دیں گے۔

میرے پاکستانیوں!!!
عمران خان صاحب کی صحت میرے لیے سیاست سے بڑھ کر ہے۔ اُن کی صحت پر نا میں خود سیاست کرونگا اور نا ہی کسی کو کرنے دونگا۔ پوری قوم میں عمران خان صاحب کے لیے بے انتہا محبت کی وجہ سے جو اس وقت غم اور غصہ پایا جا رہا ہے اُس کا مُجھے بخوبی احساس ہے۔ لیکن اس کو ہم نے…

— Sohail Afridi (@SohailAfridiISF) February 14, 2026

سہیل آفریدی نے کہاکہ وہ پوری طرح واقف ہیں کہ عمران خان کی بے پناہ محبت کی وجہ سے پوری قوم میں غم اور غصہ پایا جا رہا ہے، لیکن اس صورتحال کو کمزوری نہیں بلکہ طاقت میں بدلنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ مشکل اور نازک حالات میں اعصاب مضبوط رکھ کر حکمت کے ساتھ حالات کا مقابلہ کرنا ضروری ہے، اور ایسے لمحوں میں پوشیدہ حکمت ہی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ عمران خان کوئی معمولی شخصیت نہیں ہیں بلکہ پاکستان کے سابق اور موجودہ وزیراعظم اور سب سے بڑی سیاسی جماعت کے تاحیات چیئرمین ہیں۔

’ان کی صحت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ناقابل معافی فعل ہے، اور اس وقت ان کا بہترین علاج اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ وہ علاج کے دوران آرام سے بیٹھیں گے۔‘

سہیل آفریدی نے کہاکہ اس وقت جو کارکن بغیر کسی سرکاری کال کے خود آگے آئے ہیں، وہ جہاں موجود ہیں پُرامن رہیں، اور قریبی کارکنان ان کا ساتھ دیں۔

انہوں نے انتباہ کیاکہ عمران خان کے مخالفین جنہوں نے ان پر طبی دہشتگردی کی ہے، کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں اور اپنے اندر موجود انتشاری عناصر کے ذریعے پُرامن احتجاج کو دوسرے رخ میں لے جا کر ہمیں نشانہ بنا سکتے ہیں۔

’کارکنان کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام انتشاری عناصر پر نظر رکھیں اور احتجاج کو پُرامن رکھیں۔ کسی بھی منفی یا جھوٹے پروپیگنڈے پر یقین نہ کریں جب تک کہ اسے عمران خان کی فیملی یا جماعت تصدیق نہ کرے۔‘

وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ انشااللہ، عوام کے اعتماد، اتفاق، اتحاد اور حمایت سے عمران خان کا علاج جلد از جلد ان کے ذاتی معالج کی نگرانی میں اور فیملی کے اعتماد میں مکمل ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ عوام کو یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ علاج کے ساتھ ساتھ عمران خان کی سیکیورٹی کا بھی مکمل خیال رکھا جائے گا۔ کچھ معلومات شیئر کی جائیں گی جبکہ کچھ ابھی منظر عام پر نہیں آئیں گی۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن احتجاج جاری، اراکین کو پارلیمنٹ کے اندر محبوس رکھا گیا ہے، تحریک تحفظ آئین کا الزام

سہیل آفریدی نے بتایا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق عمران خان کا علاج 16 فروری تک مکمل ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بانی پی ٹی آئی سہیل آفریدی عمران خان صحت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی سہیل ا فریدی وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز سہیل آفریدی نے کہ عمران خان عمران خان کی ان کی صحت نے کہاکہ انہوں نے

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف