Islam Times:
2026-07-23@23:44:35 GMT

کراچی میں پانی کا بحران بدترین شکل اختیار کرگیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT

کراچی میں پانی کا بحران بدترین شکل اختیار کرگیا

بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کے تھری پمپ ہاؤس کے چار میں سے تین پمپ بند ہوگئے، جس سے شہر کے مختلف علاقوں کو پانی کی ترسیل میں خلل پیدا ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گزشتہ 6 روز سے جاری پانی کا بحران بدترین شکل اختیار کرگیا ہے، جہاں 84 انچ کی لائن کا مرمتی کام مکمل ہونے کے باوجود شہر میں پانی کی فراہمی معمول پر نہ آسکی اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہوگئی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بار بار بریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اچانک بجلی بریک ڈاؤن کے نتیجے میں کے تھری (K-III) پمپ ہاؤس کی بجلی منقطع ہوگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بریک ڈاؤن کے باعث کے تھری پمپ ہاؤس کے چار میں سے تین پمپ بند ہوگئے، جس سے شہر کے مختلف علاقوں کو پانی کی ترسیل میں خلل پیدا ہوا۔ 

ترجمان کا کہنا تھا کہ بجلی کے اچانک بریک ڈاؤن اور کیبل فالٹ کے باعث پمپنگ آپریشن شدید متاثر ہوتا ہے، جس کا براہ راست اثر شہریوں کو پانی کی فراہمی پر پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واٹر کارپوریشن کے حکام فوری طور پر متحرک ہوگئے ہیں اور مسئلے کے جلد از جلد حل کیلئے کے الیکٹرک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں، تاکہ بجلی کی فراہمی بحال کرکے پانی کی ترسیل کو معمول پر لایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن صورت حال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور جیسے ہی بجلی مکمل طور پر بحال ہوگی، شہر میں پانی کی فراہمی مرحلہ وار بحال کر دی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پانی کی فراہمی کو پانی کی بریک ڈاؤن کے باعث

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار