Jang News:
2026-07-24@00:48:49 GMT

راجن پور اور کچے کا علاقہ 100 فیصد کلیئر کر لیا گیا: مریم نواز

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT

راجن پور اور کچے کا علاقہ 100 فیصد کلیئر کر لیا گیا: مریم نواز

تصویر، اسکرین گریب

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ راجن پور اور کچے کا علاقہ 100 فیصد کلیئر کر لیا گیا ہے۔

کچہ آپریشن کی کامیابی پر اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ریاست کے اندر ایک ریاست بنائی گئی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے خوف کا ماحول پیدا کیا ہوا تھا، لوگوں کو اغواء کر لیا جاتا تھا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ حکومت کی رٹ ان علاقوں میں بحال ہو گئی ہے، اس آپریشن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، خوف کے علاقے سے یہ قانون کی عملداری کا علاقہ بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کچے کا علاقہ ریاست کے اندر ریاست تھی، ڈاکوؤں نے خوف کی سلطنت قائم کر رکھی تھی، بتایا گیا تھا کہ کچے میں انٹری بہت مشکل ہے، ڈاکو ہنی ٹریپ کر کے لوگوں کو اٹھا کر لے جاتے تھے۔

مریم نواز نے کہا کہ کچے کے علاقے میں اسٹیٹ کی اتھارٹی قائم ہوگئی ہے، کچے میں ریاست کی رٹ بحال ہوچکی ہے، ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کے لیے اب کوئی جائے پناہ نہیں، پاک فوج نے کچا آپریشن کے دوران پولیس کی معاونت کی، جرائم پیشہ افراد کی ایک ایک حرکت کو مانیٹر کیا گیا، جدید ترین سرویلنس اور ہیومن انٹیلی جنس کا استعمال کیا گیا، سندھ حکومت نے آپریشن میں بھرپور ساتھ دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا نے کہا کہ کا علاقہ

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ