راجن پور اور کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کا صفایا، 500 سے زائد مجرموں نے ہتھیار ڈال دیے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے کچے کے علاقوں میں گزشتہ عرصے میں ایک ایسا علاقہ تھا جو مکمل طور پر قانون سے باہر تھا، جہاں نہ کوئی ریاستی قوانین نافذ تھے، نہ کوئی آرڈیننس چلتا تھا اور نہ ہی وہاں پولیس یا کسی ادارے کی کوئی گرفت تھی۔
کچے کے علاقے میں آپریشن پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ اس علاقے میں ریاست کی حکمرانی بحال کرنے کے لیے ایک جامع، ملٹی ایجنسی آپریشن کیا گیا ہے، جس میں پولیس، کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، پاکستان آرمی، رینجرز، انٹیلیجنس ادارے، اور دیگر متعلقہ محکمے شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیے: کچے کا پورا علاقہ زیر آب آنے کا خدشہ، تیاری مکمل کرلی، وزیراعلیٰ سندھ
وزیرِ اعلیٰ نے تمام اہلکاروں، خصوصی طور پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، چیف سیکرٹری پنجاب، ساؤتھ پنجاب کے ایڈیشنل آئی جی کامران، اور سی ٹی ڈی کے ہیڈ وسیم سیال کی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ریاست کی حکمرانی مکمل طور پر بحال ہو گئی ہے۔ تقریباً 500 سے زائد مجرموں نے ریاست کے سامنے سرنڈر کیا اور دہشت کا ماحول ختم کیا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ اس کامیابی میں جدید ٹیکنالوجی، نئے آلات اور بھرپور انٹیلیجنس گیدرنگ کا بھی اہم کردار رہا ہے۔ سرحدی علاقوں میں پہلی بار خواتین کی بھرتی بھی کی گئی ہے، جنہیں مکمل تربیت اور جدید ساز و سامان فراہم کیا گیا ہے، تاکہ وہ کاؤنٹر ٹیررزم اور کرائم کنٹرول میں حصہ لے سکیں۔
یہ بھی پڑھیے: شکارپور میں امن کی بحالی، 71 ڈاکوؤں کا سرینڈر، 209 ہتھیار پولیس کے حوالے
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ یہ آپریشن ریاست کی طاقت، پولیس، آرمی اور دیگر اداروں کی مربوط حکمت عملی کی وجہ سے کامیاب ہوا ہے، اور اب یہ علاقہ مکمل طور پر قانون کے تحت آ چکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پولیس آپریشن کچے کا علاقہ مجرم مریم نواز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیس آپریشن کچے کا علاقہ مریم نواز
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔