data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260214-08-29
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسپتالوں کی ایمرجنسیز کو سیف سٹی کے ساتھ لنک کر دیا۔ صوبائی دارالحکومت میں مریم نواز کا ہیلتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں شفافیت بہت ضروری ہے، دس ہزار 300 بچوں کے دل کا آپریشن کرنے سے انہیں نئی زندگی ملی ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے صحت میں انقلاب لایا جاسکتا ہے، بچوں کی پیچیدہ ہارٹ سرجریز کے لیے ماہر سرجنز کی خدمات حاصل کی ہیں، ماضی میں ادویات موجود ہونے کے باوجود مریضوں کو نہیں دی جاتی تھیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں ہر طرح کی ادویات موجود ہیں، غریب کا پیسہ کرپشن کی مد میں کسی کو نہیں کھانے دوں گی، کوشش ہو گی کہ علاج کے لیے کسی کو بھی دوسرے شہر نہ جانا پڑے، سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریض امیر نہیں ہوتے۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں شعبہ صحت کے لیے 630 ارب روپے کا بجٹ رکھا ہے، صحت کے شعبے میں اونچ نیچ ہو جائے تو لوگوں کی زندگیاں بھی جا سکتی ہیں، شعبہ کی ترقی کے لیے بھرپور کام کیا جا رہا ہے، پنجاب کے عوام سہولیات سے بھرپور مستفید ہو رہے ہیں۔ اْن کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بنیادی مرکز صحت میں بھی جدید سہولیات دی جا رہی ہیں، شکایات آتی ہیں سی ٹی سکین، ایم آر آئی کی مشین خراب ہے، اگر کوئی چیز خراب ہے تو اِسے ٹھیک کرایا جائے تاکہ مریضوں کو دربدر نہ ہونا پڑے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بہت بڑی تعداد میں ڈاکٹرز کے ڈیوٹی پر نہ ہونے کی شکایات آتی ہیں، ڈیوٹی اوقات میں اگر ڈاکٹر موبائل استعمال نہیں کریں گے تو کوئی قیامت نہیں آ جائے گی، شکایات کی وجہ سے یہ سخت فیصلہ کرنا پڑے، ساری ایمرجنسیز کو سیف سٹی کے ساتھ لنک کر دیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک سال پہلے جناح اسپتال گئی تومریضوں نے کہا ادویات نہیں مل رہی، اسپتال میں اسٹاک ہونے کے باوجود مریضوں سے باہر سے ادویات منگوائی جا رہی تھی، اسٹاک روم میں جا کر دیکھا تو پورا کمرہ ادویات سے بھرا تھا، سرکاری اسپتالوں کے خود دورے کر رہی ہوں۔ اْنہوں نے کہا کہ مریضوں کے بیڈ کے ساتھ پڑے ڈسٹ بین کوصاف رکھیں، ڈسٹ بین گندے ہونے کی وجہ سے وارڈ میں کاکروچ آ جاتے ہیں، اسپتالوں کے واش روم کو صاف رکھا جائے، تمام ایم ایس اسپتالوں میں فائرسیفٹی سسٹم کو بھی یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں شارٹ سرکٹ کے ذریعے آگ لگتی ہے، ایک بیڈ میں دو، تین، مریض کے بجائے ایک مریض ہونا چاہیے، 1500نئے ڈاکٹرز اور 5 سے 6 ہزار نرسز بھرتی کی گئی ہیں، ڈاکٹرز،انسانی زندگیاں بچانے کو اپنا مشن بنائیں۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک سوینئر پیش کررہے ہیں

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں مریم نواز نے کہا کہ کے ساتھ

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف