بانی کی صحت پر حکومت رپورٹ رپورٹ نہ کھیلے، اب لوگ انکے گھروں تک جاسکتے ہیں، شوکت یوسفزئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
رہنماء پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر ذاتی معالج اور فیملی کو ملنے کی اجازت دے، اگر اجازت نہ دی تو حالات خراب ہو جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت یوسفزئی نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ رپورٹ نہ کھیلا جائے اور بانی پی ٹی آئی سے ذاتی معالج و فیملی کو ملنے کی اجازت دے۔ رہنماء پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر ذاتی معالج اور فیملی کو ملنے کی اجازت دے، اگر اجازت نہ دی تو حالات خراب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق رپورٹ سامنے آنے کے بعد لوگوں میں کافی غصہ پایا جا رہا ہے، حکومت پہلا کام کرے کہ ملاقات پر پابندی ختم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی کے پیچھے پوری قوم کھڑی اور دیکھ رہی ہے، یہی صورتحال رہی تو حالات خراب ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رپورٹ رپورٹ نہ کھیلا جائے، کیونکہ یہ بانی کی صحت کا معاملہ ہے، حکومت کو خبردار کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اس بار احتجاج شروع ہوا تو ختم نہیں ہوگا، اب احتجاج شروع ہوا تو معاملات خراب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ لوگ ان کے گھروں کا رخ کرسکتے ہیں، اس وقت لیڈرشپ پر بہت زیادہ پریشر ہے، ہم ورکرز کو کنٹرول نہیں کرسکتے، ان میں بہت غم و غصہ پایا جاتا ہے، اس وقت ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنے حلقوں کا دورہ نہیں کرسکتے۔ رہنماء تحریک انصاف نے واضح کیا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ذاتی معالجین کو بانی تک رسائی دیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حیرت ہے کہ حکومت ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ قانون کے مطابق کس قیدی سے ملاقات کو روکا جا سکتا ہے؟ احتجاج کو آپ کب تک روکیں گے۔؟ رہنماء پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جیل میں سہولیات سے متعلق حکومت والے جھوٹ بولتے رہے، بانی کو جیل میں جو ٹی وی دیا، وہ چلتا نہیں، کتابیں دی نہیں جاتیں، قیدیوں کے حقوق تو کوئی ختم نہیں کرسکتا۔ اس میں جو بھی ملوث ہو، اس کیخلاف کارروائی ہونی چاہیئے، بانی بہت بہادری سے جیل کاٹ رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شوکت یوسفزئی نے کرتے ہوئے نے کہا کہ پی ٹی آئی انہوں نے خراب ہو
پڑھیں:
دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس دوران دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار میں توسیع کا بڑا فیصلہ ہو گیا، دن کے طویل دورانیے اور شدید گرمی کے پیشِ نظر اب ملک بھر میں دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات نو بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔
کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ریٹیل کاروبار اور شاپنگ مالز کو رات نو بجے تک جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے اور کھانے پینے کے مراکز کو رات گیارہ بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب، شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات پر یہ ریلیف لاگو نہیں ہوگا اور وہ بدستور رات دس بجے بند کر دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ فارمیسیز، اسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق خدمات اوقاتِ کار کی اس پابندی سے مکمل طور پر مستثنیٰ ہوں گی۔ اسحاق ڈار کی جانب سے تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے نئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے بیلجیئم میں پاکستان کے سفیررحیم حیات قریشی کی اہم ملاقات
مزید :