سینئر پاکستانی اداکارہ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
پاکستان کی سینئر اداکارہ عابدہ بیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کردی۔
سوشل میڈیا پر ایک وائرل کلپ میں سینئر اداکارہ کو روتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
کلاسک ڈرامہ ’سونا چاندی‘ میں چاندی کے کردار سے شہرت پانے والی سینئر اداکارہ کو وائرل ویڈیو میں انتہائی پریشانی میں اپیل کرتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں عابدہ بیگ جس نے 35 سال فن کی خدمت کی، میرے شوہر مرحوم شوہر مرزا رشید اختر نے 40 سال اس انڈسٹری میں کام کیا، ہمارے گھر میں میت بھی پڑی ہوتی تھی تو ہم شو میں جاتے تھے لیکن اس وقت میں بہت پریشانی میں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے، میرے گھر کی چھت مجھ سے چھین لی گئی ہے، میرے 2 بچے اور پوتے، پوتیاں ہیں، ہماری اتنی آمدن نہیں ہے کہ ہم کرائے کے مکان میں رہہ سکیں، میں وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ میری بات سنیں اور مجھے ملاقات کا موقع دیں۔
عابدہ بیگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرا کل اثاثہ میرا گھر تھا جس کیلئے میری مدد کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کہتی ہیں کہ خواتین میری ریڈ لائن ہے، تو پلیز میں اس پاکستان کی فنکار ہوں اور میں نے بہت محنت کی ہے، اللہ کا واسطہ میرا ساتھ دیں اور میری مدد کریں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سے مدد کی اپیل
پڑھیں:
اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
روم(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔اطالوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی اٹلی کے علاقے کیلابریا میں پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق مرنے والے چاروں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ ایک زرعی فارم میں کام کرتے تھے۔ چاروں افراد کی لاشیں ایک جلی ہوئی وین کے اندر سے برآمد کی گئیں۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق واقعےکے بعد پولیس نے تحقیقات کیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان بھی پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔دوسری جناب ترجمان دفترخارجہ نے جنوبی اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے مبینہ قتل پر ردعمل میں کہا ہےکہ اطلاع ہےکہ اٹلی میں جاں بحق افرادکا تعلق پاکستانی نژاد خاندانوں سے ہے، جاں بحق ہونے والوں کی درست شہریت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔ترجمان کے مطابق مقامی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، ان میں فرانزک شواہد کا جائزہ بھی شامل ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ اس معاملے کی پیروی کر رہا ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مزید پیشرفت کے لیے مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
بجٹ 2026-27 ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کردی
مزید :