اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیرداخلہ  محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد جیل دو ماہ  میں فعال ہوجائے گی۔ اسلام آباد کے مقدمات کے تمام ملزموں اور مجرموں کو وہاں منتقل کریں گے۔ جو بھی غیر قانونی افغانی پاکستان میں موجود ہے اسے ہر صورت واپس بھجوایا جائے گا۔ دھرنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد صورتحال کے مطابق نمٹیں گے۔ اسلام آباد کے ریسکیو اور ایمرجنسی سروس کو مکمل خودمختار اور جدید ادارہ بنانے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  اسلام آباد پولیس لائن میں سپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹس فورس (ایس ڈبلیو اے ٹی) کی پاسنگ آئوٹ سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی اسلام آباد ناصر علی رضوی سمیت پولیس افسران  بھی اس موقع پر موجود تھے۔  محسن نقوی نے کہا  کہ اسلام آباد ایمرجنسی سروس کو ایک الگ ادارہ  بنا رہے ہیں۔ اس سٹیٹ آف دی آرٹ ادارے کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے جارہے ہیں۔  پی ٹی آئی  دھرنے  کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ڈیڈ لائن گزر جانے دیں اس کے بعد  اگر کسی نے دھرنا دیا تو ان کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹیں گے، آئی جی اسلام آباد اور ان کی ٹیم مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد راولپنڈی سمیت کہیں بھی غیر قانونی افغانی کی  موجودگی کی اطلاع ملی تو انہیں فوری طور  پر واپس بھجوایا جائے گا۔  انہوں نے کہا جب سے اسلام آباد پولیس کا وجود عمل میں آیا ہے  اس وقت سے ان کے پاس  ایلیٹ طرز کی فورس نہیں تھی۔ پاک فوج کے ٹرینٹرز نے دن رات ایک کر کے چھ ماہ کی تربیت کا یہ عمل تین ماہ میں مکمل  کیا۔  اس کے ساتھ ساتھ نیشنل پولیس اکیڈمی اور پو لیس ٹریننگ سکول کو بھی اپ گریڈ کردیا گیا۔  انہوں نے کہاکہ سپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹس فورس، حالیہ دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہر کو روکنے کے لئے ناگزیر تھی، اب اس فورس کا پہلا دستہ پاس آئوٹ ہونے کے بعد فیلڈ میں آجائے گا۔ دریں اثناء وزارت داخلہ میں محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ کالعدم تنظیموں کے سلیپر سیلز کے خلاف کارروائیوں کی حکمت عملی پر مشاورت کی۔ اجلاس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے آئی جیز نے بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں  امریکی سفارتخانے کی طرف سے ایکس پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری جان مارک پومر شائم اور ناظم الامور نیٹلی بیکر کی اہم ملاقات ہوئی جس میں امریکی عہدیداروں نے انسداد دہشتگردی اور مشترکہ سکیورٹی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے پاکستانی اقدامات کو سراہا۔ امریکی عہدیداروں نے پاکستان کی جانب سے غیر قانونی ہجرت روکنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا بھی خیر مقدم کیا، پاکستان کے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا اسلام ا باد محسن نقوی

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا