قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے ‘بلو دی بیلٹ’ ہدایات ملی ہیں، جو کھیل کے لیے افسوسناک ہے، ہم پہلے بھی ہاتھ ملانے کے لئے آگے بڑھے تھے، اب بھی یقینا بڑھیں گے۔

سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ کھیل کو ہمیشہ کھیل کی طرح اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ کھیلا جانا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں کو ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا چاہیے اور آگے بڑھنا چاہیے، کیونکہ پوری دنیا اور نئی نسل ان کو دیکھ رہی ہوتی ہے۔

سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ اس معاملے میں بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے اور ہمیشہ اپنا ہاتھ بلند رکھا ہے۔ انہوں نے ماضی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم ہمیشہ اپنے ڈگ آؤٹ سے باہر نکل کر فراخدلی کا مظاہرہ کرتی رہی ہے اور اس بار بھی پاکستان کی یہی کوشش ہوگی۔

بھارتی ٹیم کے رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے سلمان بٹ نے انکشاف کیا کہ انہیں یقین ہے کہ بھارتی کھلاڑی اپنی مرضی سے ایسا نہیں کر رہے بلکہ انہیں اپنی حکومت (مودی سرکار) کی جانب سے ‘بلو دی بیلٹ’ (غیر اخلاقی) ہدایات ملی ہوئی ہیں۔

انہوں نے اس رویے کو کرکٹ کے لیے انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب کسی چیز میں فیئر پلے نہ ہو تو لوگ کہتے ہیں کہ “یہ کرکٹ نہیں ہے”۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کھیل میں اس طرح کا منفی رویہ لایا جائے گا تو یہ نہ تو کرکٹ کے لیے اچھا ہے اور نہ ہی ان شائقین کے لیے جو اس کھیل کو شوق سے دیکھتے ہیں۔


سلمان بٹ کے مطابق کھلاڑیوں کے درمیان تلخی پیدا کرنا کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے اور سیاست کو میدان سے دور رکھنا چاہیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے لیے ہے اور

پڑھیں:

سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان

پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع