فلم شعلے کے سیٹ سے اس کے کرداروں کی تہلکہ خیز اے آئی ویڈیو نے یادیں تازہ کردیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
بالی وڈ کی شہرۂ آفاق فلم شعلے دہائیاں گزر جانے کے باوجود اب تک مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے اور اس کے ڈائیلاگ تاحال زبان زد عام ہیں جسے اب اے آئی نے ایک نیا رنگ دیدیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونی والی مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ایک تخلیقی ویڈیو نے ماضی کی انمٹ یادوں ایک بار پھر تازہ دم کردیا۔ جسے بے حد سراہا جا رہا ہے۔
اس وائرل اے آئی ویڈیو میں فلم کے یادگار کردار اپنے اصل اداکاروں سے ملتے اور سیلفیاں لیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس جذباتی کلپ نے مداحوں کو ماضی کی حسین یادوں میں پہنچا دیا ہے۔
ویرو، بسنتی اور جے کی نئی ملاقات
ویڈیو میں شعلے کے مقبول کردار ویرو اپنے اصل اداکار دھرمیندر سے ملتے اور مسکراتے ہوئے سیلفی نظر آتے ہیں اور پھر اپنی بسنتی یعنی اداکارہ ہیمامالنی سے ملتے ہیں۔
یاد رہے کہ لیجنڈری اداکار دھرمیندر کا حال ہی میں انتقال ہوا۔ اس ویڈیو نے ان کے غم زدہ مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔
Good to see this kind of use of AI ???????? pic.
— AP (@ap_pune) February 12, 2026
اسی طرح جے کا کردار اپنے حقیقی روپ یعنی آج کے امیتابھ بچن سے ملتا اور سیلفی لیتا نظر آتا ہے۔ جوانی اور بڑھاپے کا یہ حسین امتزاج بھی وقت کے بدلتے دھاروں کو اجاگر کرتا ہے۔
اسی طرح جیہ بچن جنھوں نے فلم میں رادھا کا کردار نبھایا تھا، بھی اپنے کم عمر عکس کے ساتھ دلکش مسکراہٹ میں دکھائی دیتی ہیں۔
ایک شاہکار کو یادگار خراجِ تحسین
1975 کی اس کلاسک فلم کے اداکاروں اور تخلیق کاروں کو نوجوانی اور ڈھلتی عمر کے روپ میں ایک ساتھ دکھا کر انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں فلم کے مشہور مناظر کو موجودہ دور کی جھلک کے ساتھ اس انداز میں پیش کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی آنکھیں نم اور دل خوش ہو گئے۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو صرف ٹیکنالوجی کا کمال نہیں بلکہ جذبات کی عکاسی کرتی وہ حقیقت ہے جس میں یادیں، فن اور وقت ایک ہی فریم میں سمٹ آئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل