سب چاہتے تھے ہم شادی کریں تو کرلی شادی، ہانیہ عامر نے سب کو چونکا دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
نامور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شادی کا اعلان کرکے سب کو چونکادیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ادکارہ ہانیہ عامر اپنی شادی سے متعلق بتارہی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’سب چاہتے تھے ہم شادی کرلیں تو ہم نے نقلی شادی کرلی‘۔
View this post on Instagram
A post shared by lollywoodlooks01 (@lollywoodlooks_)
پچھلے چند ہفتوں سے اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں اور یہ کہا جارہا ہے کہ دونوں رمضان المبارک میں شادی کرنے والے ہیں۔
اس حوالے سے جب ایک صارف نے سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر سے پوچھا کہ ان کا نکاح سحری کے بعد ہوگا یا افطار کے بعد، جس پر ہانیہ عامر نے واضح طور پر جواب دیا کہ ’دوپہر جمعہ‘۔
View this post on Instagram
A post shared by Maryam Rahim.
یاد رہے کہ گلوکار عاصم اظہر کی منگنی میرب علی کے ساتھ ختم ہونے کے بعد سے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے دوبارہ ایک ہونے کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
اگرچہ دونوں شخصیات نے ان خبروں کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی، تاہم عاصم اظہر کے کنسرٹس میں ہانیہ کی موجودگی اور انسٹاگرام پر ان کے گانے استعمال کرنا اور ان کے گھریلو تقریبات میں شامل ہونے سے ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت مل رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو چھپ کر ایک ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہانیہ اور عاصم کے ڈانس کی ویڈیو نے افواہوں کو ہوا دے دی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔