اریج فاطمہ کی اپنی پہلی طلاق پر لب کشائی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
پاکستان کی معروف سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے اپنی پہلی طلاق سے متعلق تفصیلات شیئر کر دیں۔
سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی سابقہ اداکارہ و ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر اریج فاطمہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جو ان کے آبائی علاقے اوہائیو (امریکی ریاست) میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔
دورانِ انٹرویو انہوں نے پہلی بار اپنی طلاق پر لب کشائی کی اور اپنی دوسری شادی سے متعلق بھی تفصیلات بیان کیں۔
اپنے پہلے نکاح کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اریج فاطمہ نے کہا کہ میں کسی کی غیر موجودگی میں بات نہیں کرتی، لیکن چونکہ آپ نے پوچھا ہے تو اتنا بتا سکتی ہوں کہ میری رخصتی نہیں ہوئی تھی صرف نکاح ہوا تھا وہ بھی گھر کے بزرگوں کی مرضی سے طے پایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میرے سابقہ شوہر کے بزرگ میرے دادا کے جاننے والے تھے اور پاکستان میں ہمارے براہِ راست روابط نہیں تھے، اس لیے مکمل تحقیق ممکن نہیں ہو سکی، منگنی ہوئی اور اگلے ہی دن نکاح ہو گیا، تاہم ایک ماہ بعد یہ رشتہ ختم ہو گیا تھا، میری رخصتی نہیں ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں سابقہ شوہر کے لیے نیک خواہشات رکھتی ہوں، اللّٰہ انہیں خوش رکھے، میں نے اس بارے میں کبھی کچھ شیئر نہیں کیا، البتہ انٹرنیٹ پر مختلف باتیں گردش کرتی رہیں، میری شادی جنوری 2014ء میں ہوئی تھی اور فروری یا مارچ میں ختم ہو گئی تھی، اُس وقت میری عمر 24 برس تھی۔
دوسری شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اریج فاطمہ نے بتایا کہ پہلی طلاق کے 3 سال بعد میری دوسری شادی ہوئی، عزیر کا میڈیا سے کوئی تعلق نہیں تھا، وہ مجھے جانتے بھی نہیں تھے، وہ کافی ریزرو طبیعت کے انسان ہیں، بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ میری اپنے شوہر سے ملاقات اتفاقیہ ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یونیورسٹی میں ایک ہم نام شخص سے ملنا تھا، اس لیے میں نے انہیں پیغام بھیجا، وہ سوشل میڈیا پر میری کزن کی فرینڈ لسٹ میں بھی موجود تھے، تو ہماری بات شروع ہو گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ عزیر نے کبھی مجھے باقاعدہ پروپوز نہیں کیا، بس یہ پوچھا کہ اگر کوئی کسی کو پسند کرے تو کیا طریقہ کار ہے؟ جس پر میں نے کہا کہ والدین کو گھر بھیجنا چاہیے، میں نے بھی ایک دیسی خاتون کی طرح انہیں قائل کیا اور یوں ہماری شادی ہو گئی۔
اس کے علاوہ دوبارہ اداکاری شروع کرنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں دیگر اسلامی ممالک کی طرح خواتین کو حجاب میں دکھایا جائے تو ضرور کروں گی لیکن اداکاری کے لیے حجاب کو نہیں چھوڑوں گی۔
اریج فاطمہ نے 2019ء میں ڈرامہ سیریل حسد کی کامیابی کے بعد شوبز کو خیر باد کہہ دیا تھا۔
ان کا پہلا نکاح 2014ء میں بزنس مین فراز خان سے ہوا تھا جو جلد ہی ختم ہو گیا تھا۔
انہوں نے 2017ء میں کینیڈین ڈاکٹر عزیر علی سے شادی کی اور اب 2 بیٹوں عیسیٰ اور یحییٰ کی والدہ ہیں۔
وہ امریکی ریاست اوہائیو میں مقیم ہیں اور 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ اریج فاطمہ نے
پڑھیں:
سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن
فائل فوٹو
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں، ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔