امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں بھارتی سرکاری اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف ہے۔

نیویارک ٹائمز اور امریکی عدالتی دستاویزات کے مطابق، بھارتی نژاد ملزم نکھل گپتا نے عدالت میں اعتراف کیا کہ وہ بھارتی حکومت سے منسلک اہلکار کی ہدایات پر کام کر رہا تھا۔

نکھل گپتا کے مطابق، بھارتی سرکاری اہلکار نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کی شناخت اور پتہ فراہم کیا۔ اہلکار نے 18 جون 2023 کو ایک ویڈیو بھیجی جس میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر مردہ حالت میں دکھائے گئے، جس کا مقصد یہ تاثر دینا تھا کہ سکھ رہنماؤں کو بیرونِ ملک بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

امریکی اٹارنی جے کلیٹن کا کہنا ہے کہ نکھل گپتا کا گمان تھا کہ وہ امریکہ میں کسی کو صرف آزادیٔ اظہارِ رائے کے استعمال پر قتل کر سکتا ہے، لیکن سازش ناکام ہونے کے باوجود ملزم کو انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ امریکا میں براہِ راست سیاسی قتل کی سازش کا الزام قانونی طور پر ثابت ہو رہا ہے، اور بھارتی سرکاری اہلکار کے ملوث ہونے سے بھارت عالمی سطح پر ریاستی دہشتگردی کے زمرے میں آئے گا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی اہلکاروں کی جانب سے بیرونِ ملک مقیم افراد کے قتل کی سازش پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتی ہے کہ بھارت دنیا بھر میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارتی سرکاری اہلکار قتل کی سازش سکھ رہنما

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف