دوہری شہریت والے برطانوی شہریوں کیلئے نیا سخت قانون لاگو
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
برطانیہ نے دوہری شہریت رکھنے والوں کیلئے نیا قانون لاگو کردیا۔
برطانیہ کے ہوم آفس نے خبردار کیا ہے کہ 25 فروری 2026 کے بعد دوہری شہریت رکھنے والے برطانوی شہری صرف اسی صورت میں برطانیہ داخل ہو سکیں گے جب ان کے پاس برطانوی پاسپورٹ ہوگا۔ بصورتِ دیگر انہیں پرواز، فیری یا ٹرین پر سوار نہیں ہونے دیا جائے گا۔
نئے قوانین کے مطابق تمام مسافروں کے لیے ’سفری اجازت‘ (Electronic Travel Authorization) ضروری ہوگی جس کی فیس 16 پاؤنڈ ہے۔
اگر کوئی شخص اپنے دوسرے ملک کے پاسپورٹ سے سفر کرنا چاہے تو اسے 589 پاؤنڈ کا ’سرٹیفیکیٹ آف انٹائٹلمنٹ‘ لینا ہوگا جسے کئی افراد مہنگا اور غیر منصفانہ قرار دے رہے ہیں۔
ہوم آفس کے مطابق یہ اقدام ’ڈیجیٹل بارڈر سسٹم‘ کے تحت سفر کو محفوظ اور آسان بنانے کے لیے ہے لیکن کئی خاندان اور یورپی شہری اس فیصلے سے پریشان ہیں کیونکہ نئے قواعد فوری طور پر لاگو ہو رہے ہیں اور دو پاسپورٹ بنوانا مہنگا ہو سکتا ہے۔
یورپی شہریوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم ’دی تھری ملین‘ نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ مہنگے سرٹیفیکیٹ کے بجائے سستا اور آسان متبادل نظام بنایا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔