ماہرینِ فلکیات ایک غیر معمولی پیش رفت سے حیران رہ گئے ہیں جب ایک شہابِ ثاقب کی گردش نہ صرف سست ہوئی بلکہ اس کی سمت بھی الٹ گئی۔ یہ انکشاف نظامِ شمسی میں دمدار ستاروں کے طرزِ عمل سے متعلق موجودہ فہم کو چیلنج کر رہا ہے۔

2017 میں ناسا کے سوئفٹ خلائی جہاز نے مشاہدہ کیا کہ مذکورہ شہابِ ثاقب کی گردش میں اچانک کمی واقع ہوئی۔ پہلے یہ ہر 20 گھنٹے میں ایک چکر مکمل کرتا تھا، مگر صرف 60 دنوں میں اس کا دورانیہ بڑھ کر 53 گھنٹے ہوگیا۔ ماہرین کے مطابق کسی دمدار ستارے میں اس قدر تیز رفتار تبدیلی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: سائنسدانوں نے مقناطیس کی ایک نایاب اور حیران کن قسم دریافت کرلی

بعد ازاں ہبل خلائی دوربین سے حاصل شدہ تصاویر کے تجزیے میں انکشاف ہوا کہ گردش کی سمت بھی بدلتی دکھائی دی۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ماہر فلکیات ڈیوڈ جیوئٹ کے مطابق اس کی ممکنہ وجہ ‘آؤٹ گیسنگ’ ہے، یعنی سورج کے قریب آنے پر سطح سے گیس کے طاقتور فواروں کا اخراج، جو غیر متوازن دباؤ پیدا کر کے مرکزے کی گردش پر اثر انداز ہوتا ہے۔

تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ اس شہابِ ثاقب کا مرکزہ نسبتاً چھوٹا، تقریباً 0.

7 کلومیٹر رداس کا ہے، جس کے باعث یہ بیرونی قوتوں سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس کا مدار ہزاروں برس تک مستحکم رہ سکتا ہے، مگر اس کی جسمانی ساخت گردش کے عدم استحکام کے باعث چند دہائیوں میں متاثر ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چاند کی کھوج میں نیا قدم، سائنس دانوں نے جدید روبوٹک مشن متعارف کرا دیا

یہ دریافت اشارہ دیتی ہے کہ دمدار ستارے شاید اتنے طویل عرصے تک قائم نہیں رہتے جتنا پہلے سمجھا جاتا تھا، اور اندرونی دباؤ بالآخر انہیں ٹکڑے ٹکڑے کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ