بنگلہ دیش میں فسطائیت سے پاک ریاستی سفر کا آغاز ہو چکا، یہ عوام کی فتح ہے، طارق رحمان پریس بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے چیئرمین طارق رحمان نے عام انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے بعد ملک میں قانون و امان ہر صورت برقرار رکھنے اور قومی یکجہتی کے فروغ پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ اور باوقار بنگلہ دیش کی تعمیر کے لیے سب کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا
ہفتہ کے روز دارالحکومت کے ہوٹل انٹرکانٹینینٹل میں پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے طارق رحمان نے کہا کہ کسی بھی بہانے کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے، قانون و امان ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آزادی پسند عوام نے بی این پی کو کامیاب بنایا اور یہ دراصل ’عوام کی فتح‘ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج سے ملک میں فسطائیت سے پاک ریاست کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے اور سب کو اس نئے دور میں مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔
"This victory belongs to Bangladesh.
— Sidhant Sibal (@sidhant) February 14, 2026
طارق رحمان نے کہا کہ ملک کی تعمیر میں ہر جماعت اور ہر طبقے کی رائے اہم ہے اور بی این پی سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھے گی۔ انہوں نے انتخابات کو پُرامن قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن، انتظامیہ اور انتخابی عملے کا شکریہ ادا کیا۔
پریس کانفرنس میں بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر سمیت دیگر مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔ مشترکہ تحریک میں شامل اتحادی جماعتوں کے نمائندے، معزز شہری اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندے بھی اس موقع پر شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کے متوقع وزیر اعظم طارق رحمان کون ہیں؟
اگرچہ یہ ایک باضابطہ پریس بریفنگ تھی، تاہم نومنتخب اراکین پارلیمنٹ اور کارکنوں کی بڑی تعداد کی موجودگی کے باعث وہاں جشن کا سماں دیکھنے میں آیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بی این پی ڈھاکہ طارق رحمان
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بی این پی ڈھاکہ بنگلہ دیش بی این پی نے کہا کہ
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔