ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ کا انگلینڈ کو جیت کیلیے 153 رنز کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تئیسویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے انگلینڈ کو جیت کیلیے 153 رنز کا ہدف دے دیا۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
اسکاٹش ٹیم 19.4 اوورز میں 152 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ کپتان رچی بیرنگٹن 49 اور مائیکل جونز 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3، جوفرا آرچر اور لیام ڈوسن نے 2،2 جبکہ سیم کرن اور جیمی اوورٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ انگلش ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں آج تک کسی یورپی ٹیم کو شکست نہیں دے سکی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔