پاکستانی اسپنرز اچھے ہیں، نمٹنے کےلیے تیار ہیں، بھارتی کپتان
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ صرف گیم ہے، ایسا نہیں کہ ہم کم کھیلتے ہیں۔ پاکستان کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کوشش کریں گے۔
15 فروری کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کولمبو میں پریس کرتے ہوئے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ پاک بھارت میچ کی تیاری شیڈول کے مطابق کر رہے تھے۔
بھارتی کپتان سوریا کماریادیو نے کہا کہ عثمان طارق مختلف کرکٹر ہیں لیکن ہتھیار نہیں ڈال سکتے، پاکستان کے اسپنرزاچھا کھیل رہے ہیں ہم نے پلان کیا ہوا ہے۔
پاکستان کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے کے سوال پر سوریاکمار یادیو نے جواب دیا کہ ہینڈ شیک کے لیے 24 گھنٹے انتظارکرلیں، اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔
بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ہینڈ شیک کا انتظار کرو، ابھی کھانا کھائیں اور سو جائیں کل دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ بھارتی کپتان نے کہا کہ پاکستان نے ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ کھیلی،یہاں بھی اچھی کھیل رہے ہیں۔پاک بھارت میچ کا پریشر ہوتا ہے اعصاب پر قابو پا کر اچھی کرکٹ کھیلنا ہوتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی کپتان پاک بھارت اچھی کرکٹ نے کہا
پڑھیں:
’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر اب تک کے سب سے بڑے فوجی حملے کی منظوری دینے کے قریب ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران پر ایک بہت بڑے حملے پر غور کر رہا ہوں جو پہلے ہونے والے تمام حملوں سے کہیں بڑا ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تمام عسکری آپشنز زیر غور ہیں۔ میں فیصلہ کرنے کے بہت قریب ہوں اور اس کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل دو منٹ میں اس کارروائی میں شامل ہو جائے گا تاہم ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔
قبل ازیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ایران اور حوثیوں دونوں کو بڑی فوجی سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ ایسے حملے کیے تو امریکا انھیں ایران کی کارروائی تصور کرے گا کیونکہ حوثی اس کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔
دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہے۔
بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات نے عالمی توانائی منڈی میں تشویش بڑھا دی ہے۔
ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ خطہ مسلسل وسیع ہوتے تصادم کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔ ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے اور ہر نئی کشیدگی اگلی کشیدگی کا سبب بن رہی ہے۔