ٹی20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے د ی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ سی کے میچ میں انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔کولکتہ میں کھیلے گئے اس میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 152 رنز بنائے اور آخری اوور میں تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ اسکاٹ لینڈ کے رچی برینگٹن نے 49 اور مائیکل جونز نے 33 رنز کی قیمتی اننگز کھیلیں۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد نے تین جبکہ جوفرا آرچر اور لیام ڈاؤسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انگلینڈ نے 153 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ٹام بینٹن نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں اور جیکب بیتھل نے 32 رنز کا قیمتی اسکور دیا۔اس فتح کے ساتھ انگلینڈ نے گروپ میں واپس دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے، اور اس کامیابی نے ٹیم کے حوصلے مزید بڑھا دیے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ لینڈ نے
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔