پنجاب میں ڈیجیٹل رمضان نگہبان پیکیج کا آغاز، 40 لاکھ گھرانوں کو 40 ارب روپے امداد
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
وزیر اعلیٰ کے مطابق اے ٹی ایم کارڈ کی ڈلیوری کا عمل شروع ہو چکا ہے جبکہ کارڈ ایکٹیویشن اور رقم کے حصول کیلئے برانچ لیس بینکنگ ایجنٹس اور آؤٹ لیٹس بھی مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ رمضان المبارک میں راشن کارڈ کی مالی امداد 3 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت پیکیج کے ہر مرحلے پر شفافیت یقینی بنانے کے اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ معلومات اور رہنمائی کیلئے 08000-2345 ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے۔ صوبے کی ہر تحصیل میں 160 خصوصی مراکز فعال کئے گئے ہیں جہاں شہریوں کو رجسٹریشن اور رہنمائی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے نگہبان اے ٹی ایم کارڈ کے اجرا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ 40 لاکھ گھرانوں کو مجموعی طور پر 40 ارب روپے مالی امداد دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ امداد کی ادائیگی مکمل طور پر ڈیجیٹل اور شفاف نظام کے تحت ہوگی تاکہ نہ لمبی قطاریں ہوں اور نہ ہی شہریوں کو کسی مشقت کا سامنا کرنا پڑے۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق اے ٹی ایم کارڈ کی ڈلیوری کا عمل شروع ہو چکا ہے جبکہ کارڈ ایکٹیویشن اور رقم کے حصول کیلئے برانچ لیس بینکنگ ایجنٹس اور آؤٹ لیٹس بھی مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ رمضان المبارک میں راشن کارڈ کی مالی امداد 3 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ مزید برآں ہرتحصیل میں نگہبان دسترخوان کے تحت روزانہ لاکھوں روزہ داروں کیلئے افطاری کا اہتمام اور سہولت بازاروں میں رعایتی نرخوں پراشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔