Jasarat News:
2026-07-23@23:39:08 GMT

یوکرین کے 4 علاقوں پرکنٹرول حاصل کرلیاہے: روس کا دعویٰ

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماسکو: روس ن ےدعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یوکرین کے 4 علاقوں میں کنٹرول حاصل کرلیاہے۔

روسی وزارتِ دفاع کا دعویٰ ہے کہ 7 سے 13 فروری کے دوران یوکرین میں جاری خصوصی فوجی آپریشن میں مجموعی طور پر 8 ہزار 485 سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے۔درجنوں ٹینک، 100 سے زائد بکتر بند گاڑیاں، سیکڑوں فوجی گاڑیاں، متعدد راکٹ لانچر اور اسلحہ و گولہ بارود کے گودام تباہ کیے گئے، اسی عرصے میں روسی افواج نے 4 نئی بستیوں پر کنٹرول حاصل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیٹل گروپ نارتھ نے خارکوف ریجن کی چوگونووکا اور سومی ریجن کی سیدوروفکا پر قبضہ کیا۔بیٹل گروپ ویسٹ نے خارکوف ریجن کی گلوشکووکا کو اپنے کنٹرول میں لیا، جبکہ بیٹل گروپ ایسٹ نے زاپوروزیے ریجن کی زالیزنیچنوئے میں پیش قدمی کرتے ہوئے اسے آزاد کرانے کا اعلان کیا۔

وزارتِ دفاع کے مطابق مختلف محاذوں پر کارروائیوں کے دوران بیٹل گروپ نارتھ نے ایک ہزار 425 سے زائد یوکرینی فوجیوں کو ہلاک یا زخمی کیا۔بیٹل گروپ ویسٹ نے ایک ہزار 130 سے زائد، بیٹل گروپ ساؤتھ نے 925 سے زائد، بیٹل گروپ سینٹر نے ایک ہزار 895 سے زائد، بیٹل گروپ ایسٹ نے دو ہزار 830 سے زائد جبکہ بیٹل گروپ دنیپر نے تقریباً 280 اہلکاروں کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بیٹل گروپ ریجن کی

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف