نیلامی کے دوران ’’مہمند 1‘‘ نمبر پلیٹ پر بھی غیر معمولی مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ یہ پلیٹ 3 کروڑ اور 21 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی اور اسے حاجی ظاہر گل نے خریدا۔ یوں یہ اب تک کی دوسری بڑی بولی ثابت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ قیوم اسپورٹس کمپلیکس کے ارینا ہال میں پرسنلائزڈ مارکس چوائس نمبر پلیٹس کی شاندار نیلامی زور و شور سے جاری ہے، جہاں عوام کی غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ مہنگی ترین بولیوں نے اس تقریب کو ایک یادگار ایونٹ میں تبدیل کر دیا ہے اور مختلف منفرد نمبر پلیٹس بڑی رقوم میں فروخت ہو رہی ہیں۔ تازہ ترین اپ ڈیٹس کے مطابق ’’وزیرستان 1‘‘ چوائس نمبر پلیٹ سب سے زیادہ قیمت پر فروخت ہونے والی پلیٹ بن گئی ہے۔ یہ نمبر پلیٹ 4 کروڑ اور 6 لاکھ روپے میں خریدی گئی، جو اب تک کی نیلامیوں میں لگنے والی سب سے بڑی بولی قرار دی جا رہی ہے۔ یہ اعزاز فیض الرحمان کے حصے میں آیا جنہوں نے یہ ریکارڈ توڑ بولی دے کر نمبر پلیٹ اپنے نام کر لی۔

نیلامی کے دوران ’’مہمند 1‘‘ نمبر پلیٹ پر بھی غیر معمولی مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ یہ پلیٹ 3 کروڑ اور 21 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی اور اسے حاجی ظاہر گل نے خریدا۔ یوں یہ اب تک کی دوسری بڑی بولی ثابت ہوئی۔ اس کے علاوہ ’’پشتون 1‘‘ چوائس نمبر پلیٹ بھی نمایاں رہی، جس پر تیسری بڑی بولی لگی۔ یہ نمبر پلیٹ 1 کروڑ اور 32 لاکھ روپے میں فروخت کی گئی۔ تقریب میں شریک افراد کی دلچسپی اور جوش و خروش سے واضح ہے کہ منفرد اور شناختی نوعیت کی نمبر پلیٹس کے حصول کے لیے خریدار بڑی سے بڑی رقم خرچ کرنے کو تیار ہیں۔ ارینا ہال میں جاری اس نیلامی کے دوران مزید چوائس نمبر پلیٹس پر بولی کا عمل بدستور جاری ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ بھی نئی ریکارڈ ساز بولیاں سامنے آسکتی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: چوائس نمبر پلیٹ لاکھ روپے میں نمبر پلیٹس کروڑ اور بڑی بولی

پڑھیں:

سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ جوہری معاہدے کے لیے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی سے مشروط کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب ابراہام معاہدوں  میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک ’’تاریخی جست‘‘ ثابت ہوگی۔

نیتن یاہو نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سعودی عرب کی ابراہام معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام اور تعاون کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کے سول جوہری پروگرام کو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے سے مشروط کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

کچھ دیر قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدے کی منظوری اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک سعودیہ ابراہام معاہدوں میں شامل نہیں ہوجاتا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی واضح کیا تھا کہ مجوزہ معاہدہ صرف پُرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا اور اس کے تحت سعودی عرب کو یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یاد ہے کہ ایک روز قبل جب جوہری معاہدے کی ابتدائی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا تو صدر ٹرمپ نے اسے سعودی عرب کے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کی شرط سے نہیں جوڑا تھا تاہم بعد میں انھوں نے واضح کیا کہ دونوں معاملات ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔

ادھر سعودی حکومت نے تاحال صدر ٹرمپ کے تازہ بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا تاہم ریاض متعدد مواقع پر واضح کرچکا ہے کہ وہ اس وقت تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا جب تک فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابلِ عمل اور واضح راستہ موجود نہ ہو۔

سعودی عرب کا مؤقف رہا ہے کہ 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر آزاد فلسطینی ریاست کا قیام، مشرقی یروشلم کو اس کا دارالحکومت بنانا اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کا تحفظ اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے لیے بنیادی شرائط ہیں۔

ابراہام معاہدے کیا ہیں؟

ابراہام معاہدے 2020 میں امریکی ثالثی کے تحت طے پائے تھے جن کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے۔ بعد ازاں قازقستان نے بھی معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا تاہم سعودی عرب اب تک اس کا حصہ نہیں بنا۔

ان معاہدوں کا مقصد اسرائیل کے عرب و مسلم ممالک کے ساتھ سفارتی، اقتصادی اور سکیورٹی تعاون کو فروغ دینا تھا لیکن غزہ جنگ اور فلسطینی مسئلے کے باعث سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا عمل روک رکھا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن