یونیورسٹی آف نارووال میں وزیراعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں بہترین انتظامات کیے گئے جبکہ لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنی تعلیمی ترقی کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال تھے جبکہ دیگر معزز شخصیات میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاالحق، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر مانیٹرنگ سید نوید حسین شاہ، چوہدری انوار الحق، چوہدری اکمل سرگالہ، پیر سید اظہر الحسن گیلانی اور ڈاکٹر محمد حسیب سرور شریک ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاالحق نے اس موقع کو یونیورسٹی کے لیے یادگار اور تاریخی دن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے چہروں پر خوشی اور امید دیکھ کر انہیں بے حد مسرت محسوس ہو رہی ہے۔ان کے مطابق یہ لیپ ٹاپ محض ایک تعلیمی سہولت نہیں بلکہ طلبہ کے خوابوں کی تعبیر اور روشن مستقبل کی جانب ایک مضبوط قدم ہے۔ انہوں نے طلبہ کو قوم کی اصل طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی محنت اور لگن ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے۔وائس چانسلر نے دعا کی کہ طلبہ علم کی روشنی سے اپنا مستقبل روشن کریں، والدین کا نام فخر سے بلند کریں اور ملک و قوم کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں۔اپنے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ لیپ ٹاپ مکمل میرٹ پر دیے گئے ہیں اور حکومت کا وژن نوجوانوں کو ڈیجیٹل دنیا سے جوڑنا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نئی سکیم کے تحت طلبہ اور اساتذہ کو آسان قسطوں پر لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے تاکہ طلبہ اپنی تعلیم کے دوران ہی ادائیگی مکمل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ قسطیں قابلِ برداشت رکھی جائیں گی اور حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مزید سہولیات فراہم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ غریب گھرانوں کی بیٹیاں بھی آگے بڑھیں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے منصوبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جبکہ آئی ٹی پروگرامز اور انٹرپرینیورشپ ادارے قائم کیے جا چکے ہیں تاکہ طلبہ کوڈنگ کے ذریعے گھر بیٹھے روزگار حاصل کر سکیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ یونیورسٹی کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کے لیے اسے یونیورسٹی آف غرناطہ اور چین کی جامعات کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، جبکہ طلبہ و فیکلٹی ایکسچینج پروگرام بھی شروع کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس ادارے کو تدریس کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کی ریسرچ یونیورسٹی بنتے دیکھنا چاہتے ہیں۔احسن اقبال نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کہا کہ کئی منصوبے ماضی میں تعطل کا شکار رہے لیکن اب دوبارہ تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق دور میں منصوبوں کی رفتار متاثر ہونے کا الزام بھی عائد کیا۔تقریب کے اختتام پر انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ لیپ ٹاپ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، سوشل میڈیا پر جعلی خبروں سے دور رہیں اور اپنی توانائیاں تعلیم و تحقیق پر مرکوز رکھیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی پاکستان کی اصل ترقی کی قوت ہیں اور انہی کے ذریعے ملک روشن مستقبل کی طرف گامزن ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے طلبہ کو لیپ ٹاپ کہ طلبہ کے لیے

پڑھیں:

پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی

وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران سے مذاکرات کے امکانات روشن ہیں، معاہدے کا حتمی نہیں کہہ سکتے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
  • کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ
  • مری میں بیچلرز کے داخلے پر پابندی؟ حقیقت سامنے آگئی