China-Pakistan Economic Corridor (سی پیک) کے تحت پاکستانی بندرگاہوں کی ترقی نے خطے میں تجارت اور باہمی روابط کے فروغ کیلئے نئی راہیں ہموار کر دی ہیں، جبکہ پاکستان کی منفرد اسٹریٹجک حیثیت وسطی ایشیا کی اقتصادی ترقی کا محور بنتی جا رہی ہے۔

امریکی جریدے Eurasia Review میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ سی پیک کے تحت بندرگاہی ڈھانچے کی بہتری سے خطے میں تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ مضمون میں سی پیک کے تناظر میں پاکستان، ازبکستان اور قازقستان کے درمیان ابھرتی شراکت داری کو علاقائی ترقی کا ایک اہم سنگِ میل قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ازبکستان اور قازقستان کے صدور نے اپنے حالیہ دورۂ پاکستان کے دوران سی پیک کے تحت معاشی تبدیلی اور باہمی تعاون کے ایک نئے دور کے آغاز پر زور دیا۔ اس پیش رفت کو وسطی ایشیائی ممالک کیلئے گرم پانیوں تک رسائی کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ سی پیک کے ساتھ انضمام سے ازبکستان کو کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں کے ذریعے ایک قابلِ اعتماد جنوبی تجارتی راستہ میسر آئے گا، جبکہ قازقستان پاکستان کے ذریعے اپنی برآمدات کو نئی منڈیوں تک پہنچانے کے قابل ہو سکے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت نہ صرف علاقائی روابط کو مضبوط کرے گی بلکہ پاکستان کو وسطی ایشیا اور عالمی منڈیوں کے درمیان ایک اہم تجارتی پل کی حیثیت بھی دلائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سی پیک کے کے تحت

پڑھیں:

مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی

اسلام آباد، گزشتہ مہینے پاکستان میں 3ہزار 161نئی کمپنیاں رجسٹرڈ(companies registerd) ہوئیں جس کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2لاکھ 97 ہزار 239 تک پہنچ گئی۔ ڈیجیٹلائزیشن کے باعث 99.9 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر کی گئیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق صوبائی اور علاقائی لحاظ سے مئی کے دوران سب سے زیادہ ایک ہزار 643 کمپنیاں پنجاب میں رجسٹر ہوئیں، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 596 اور سندھ میں 479 کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔

خیبر پختونخوا میں 260، گلگت بلتستان میں 112 اور بلوچستان میں 71 کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کا سیکٹر سرفہرست رہا، جہاں آئی ٹی میں سب سے زیادہ 598 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

اس کے بعد ٹریڈنگ میں 503 ، سروسز سیکٹر میں 404 ، رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن میں 303 جبکہ سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 206 نئی کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی۔ مئی میں 17 ممالک کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی۔

مزید پڑھیں:بجٹ 2026-27، پائیڈ کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز

چین سرفہرست رہا جہاں کے نواسی شیئر ہولڈرز نے کمپنیوں میں ڈائریکٹر شپ حاصل کی۔ تمام غیر ملکی کمپنیوں کا مجموعی ادا شدہ سرمایہ تیرہ کروڑ چورانوے لاکھ روپے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں