پاکستان نے اپنے منفرد جغرافیائی محل وقوع کی اہمیت کے پیشِ نظر وسطی ایشیا کیلئے ترقی کا نیا راستہ کھول دیا۔

امریکی جریدے یوریشیا ریویو نے سی پیک کے تناظرمیں پاکستان، ازبکستان اور قازقستان کا اشتراک ترقی کا سنگ میل قرار دیدیا۔

یوریشیا ریویو کے مطابق ازبکستان اورقازقستان کے صدور نے دورہ پاکستان میں سی پیک پر"سہ طرفہ" اشتراک سے اقتصادی تبدیلی کا آغاز کردیا۔

امریکی جریدہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی بندرگاہوں کی ترقی اوربہتر انفراسٹرکچر نے لینڈ لاک وسطی ایشیا کیلئے نئی تجارتی راہیں کھول دی ہیں۔

یوریشیا ریویو کے مطابق سی پیک کے ساتھ انضمام، ازبکستان کو کراچی اور گوادر کے ذریعے ایک قابل اعتماد جنوبی تجارتی راستہ فراہم کرتا ہے، سی پیک قازقستان کوپاکستان کے ذریعے اسکی برآمدات کیلئے نئی منڈیوں تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق تینوں ممالک کا یہ تعاون نہ صرف اس خطے بلکہ مستقبل میں عالمی تجارت کے لیے بھی ایک اہم محرک بن سکتا ہے۔ پاکستان اسی تناظرمیں وسطی ایشیائی ممالک سے تعلقات مضبوط، سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیی ایٹیو (بی آر آئی) جیسے اقتصادی منصوبوں میں اپنی شرکت کو بہتر بنارہا ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سی پیک

پڑھیں:

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق

فائل فوٹو۔

ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔ 

بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔

والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق