یورپ خطے میں اپنا جغرافیائی وزن کھو چکا ہے، سید عباس عراقچی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
اپنے ایک ٹویٹ میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب کبھی یورپ مذاکرات میں اہم فریق ہوا کرتا تھا مگر، اب صورتحال یہ ہے کہ وہ بالکل غیر موثر ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے یورپ كی پسماندگی اور ناكارگی پر افسوس کرتے ہوئے كہا کہ عام طور پر ایک سنجیدہ اور معتبر سمجھی جانے والی میونخ سیکورٹی کانفرنس، ایران کے معاملے میں میونخ سرکس میں تبدیل ہو گئی ہے۔ یہ زوال اہم پیغامات رکھتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کیا۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ یورپی یونین پریشان نظر آتی ہے۔ اس پریشانی کی وجہ یہ ہے کہ وہ ایران کے اندر رونماء ہونے والی تبدیلیوں کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ تزویراتی نقطہ نظر سے، بے مقصد یورپی یونین نے، ہمارے خطے میں اپنا تمام جغرافیائی سیاسی وزن کھو دیا ہے۔
خاص طور پر جرمنی، اپنی علاقائی پالیسی مکمل طور پر اسرائیل کے حوالے کرنے میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم یہ کہا جا سکتا ہے کہ یورپ کی مجموعی سمت بہت تشویش ناک اور خطرناک ہے۔ سید عباس عراقچی نے ازخود یہ سوال ابھارا کہ عملی طور پر اس صورتحال کا کیا مطلب ہے؟۔ پھر اس کا جواب دیا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق جاری مذاکرات میں یورپی یونین و یورپی مثلث کا مفلوج اور غیر اہم ہونا واضح طور پر نظر آتا ہے۔ ایک وقت تھا جب کبھی یورپ مذاکرات میں اہم فریق ہوا کرتا تھا مگر اب صورت حال یہ ہے کہ وہ بالکل غیر موثر ہو چکا ہے۔ اس کے برعکس، خطے میں ہمارے دوست اس ناکارہ اور پسماندہ یورپی ٹروئیکا سے کہیں زیادہ موثر و مفید کردار ادا کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید عباس عراقچی ایران کے
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کیگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا ہے۔ اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی اگلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم