بانی پی ٹی آئی کیلئے دو ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل پینل تشکیل دے دیا گیا، ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
فائل فوٹو
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے لیے دو ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل پینل تشکیل دے دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے تشکیل دیے گئے میڈیکل پینل میں ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہیں۔
میڈیکل پینل کچھ دیر میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کرے گا، میڈیکل پینل کے معائنہ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
اس سے قبل عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ کیا جائے گا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا ماہرینِ امراضِ چشم ایک خصوصی طبی ادارے میں علاج کریں گے، بانی پی ٹی آئی کے علاج، معائنہ کی تفصیلی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کروائی جائے گی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہ بانی پی ٹی آئی میڈیکل پینل کیا جائے
پڑھیں:
کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
فائل فوٹوکراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔