اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر عملاً پارلیمنٹ کے اندر محصور ہو کر رہ گئے ہیں، جبکہ پارلیمنٹ لاجز کو تالے لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق خیبر پختونخوا ہاؤس میں بھی اسی نوعیت کی صورتحال دیکھنے میں آ رہی ہے، جس سے پارلیمان کی توقیر متاثر ہو رہی ہے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایک قیدی کے بنیادی حق کے لیے آواز اٹھانا بھی گویا جرم بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج انہیں پارلیمنٹ کے اندر کھانا لے جانے کی اجازت تک نہیں دی گئی اور واضح کیا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اخلاقیات، جمہوری اصول، آئین اور قانون کو پسِ پشت ڈال دیا گیا ہے۔ پیکا قوانین کے تحت صحافت کو درپیش مشکلات سب کے سامنے ہیں اور صحافی شدید دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔
رہنما اپوزیشن اتحاد نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایک رپورٹ کی بنیاد پر لاہور سے ایک صحافی کو حراست میں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں صحافتی آزادی محدود ہو چکی ہے۔
انہوں نے اسلام آباد کی ایک مسجد میں پیش آنے والے دلخراش واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ درجنوں افراد کی شہادت نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ ان کے بقول اب یہ جدوجہد صرف کسی ایک جماعت کی نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں کی ہے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اپوزیشن کو کوریج دینا اور ان کے آئینی و قانونی حقوق پر بات کرنا بھی مشکل بنا دیا گیا ہے، اور گزشتہ دو دنوں کے حالات اس کی عکاسی کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نواز کھوکھر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان