خالد مقبول صدیقی: صوبوں کی تقسیم کا طریقہ کار آئین میں موجود ہے
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
وفاقی وزیر تعلیم اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ صوبوں کی تقسیم کا طریقہ کار آئین میں واضح طور پر موجود ہے، اور اگر نئے صوبے بنانے سے پاکستان تقسیم نہیں ہوتا تو اس عمل کو متنازع کیوں بنایا جا رہا ہے۔
کراچی میں نجی یونیورسٹی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد بھی کئی مسائل حل نہیں ہوئے، مثال کے طور پر گھوسٹ اسکول کا مسئلہ ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کئی ممالک سے بڑے ہیں، اور بہتر طرز حکمرانی کے لیے انتظامی اصلاحات پر بات ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا: “اگر پنجاب میں نئے صوبے بنانا جائز سمجھا جاتا ہے تو کیا کراچی یا سندھ کی انتظامی تقسیم پر بات کرنا ناجائز ہے؟”
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نوجوانوں کی تربیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ پاکستان میں تقریباً 15 کروڑ نوجوان ہیں، جنہیں ڈگریوں سے زیادہ ہنر اور مہارت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ممالک نے اپنی آبادی کو معاشی طاقت میں تبدیل کیا، جبکہ ہم نے کئی مواقع ضائع کیے۔ چین کی بڑی آبادی کے باوجود وہاں مہارت اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، اور ہمیں بھی اسی جانب توجہ دینی چاہیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خالد مقبول صدیقی نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔