بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ اپنے بیٹوں کی آواز طویل عرصے بعد سن کر عمران خان انتہائی خوش اور جذباتی دکھائی دیے۔
اپنے بیان میں علیمہ خان نے بتایا کہ چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت پر عمران خان کی اپنے بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات چیت ممکن ہو سکی۔ ان کے مطابق یہ گفتگو تقریباً بیس منٹ تک جاری رہی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں نے بتایا کہ طویل وقفے کے بعد والد کی آواز سن کر وہ خود بھی خوش ہوئے، جبکہ عمران خان بھی اس موقع پر بے حد مسرور تھے۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ اب خاندان کو عمران خان کی نجی اسپتال منتقلی کا انتظار ہے تاکہ ذاتی معالجین کی نگرانی میں ماہر ڈاکٹرز فوری طور پر ان کا معائنہ اور علاج کر سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بروقت علاج میں تاخیر سے بینائی متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے، اس لیے مستقل نقصان سے بچاؤ کے لیے فوری اسپیشلسٹ کیئر ناگزیر ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: علیمہ خان

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک