اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان کی بہن علیمہ خانم نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر عمران خان کو اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت دی گئی۔ ان کے مطابق تصدیق کی جا سکتی ہے کہ عمران خان نے تقریباً 20 منٹ تک اپنے بیٹوں سے گفتگو کی، اور ان کے بیٹوں نے بتایا کہ طویل عرصے بعد ان کی آواز سن کر وہ بے حد خوش تھے۔

ایکس پر اپنے بیان میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کے فوری طبی علاج کا انتظار ہے، جو ان کے ذاتی معالجین کی نگرانی میں اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ماہر ڈاکٹرز ہر ممکن کوشش کریں تاکہ ان کی بینائی کو بحال کیا جا سکے۔

ایک عام آدمی اس دباؤ کا تصور بھی نہیں کر سکتا جو کھلاڑی میدان میں محسوس کرتے ہیں، پاک بھارت میچ میں سارا دباؤ دراصل عوامی توقعات کا ہوتا ہے،سابق کپتان سلمان بٹ

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بروقت علاج میں تاخیر کے باعث ان کی بینائی کو پہلے ہی نقصان پہنچ چکا ہے۔ علیمہ خان نے واضح کیا کہ مزید کسی قسم کی تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور مستقل بینائی کے نقصان سے بچاؤ کے لیے فوری طور پر ماہر طبی سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: علیمہ خان

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ