پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ ہونے سے قبل ہی سزائے موت کا علم ہوچکا تھا۔

پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی کی جانب سے پاکستان کے معروف فلم اسٹار شاہد نے کراچی پریس کلب میں منعقدہ پروگرام ” گپ شپ "میں میڈیا کے نمائندوں سےملاقات کی۔

اس موقع پر فلمسٹار شاہد کا کہنا تھا کہ کراچی سے ہمیشہ محبتیں ملیں جس کا تسلسل جاری ہے، جب بھی یہاں آتا ہوں بہت زیادہ پذیرائی دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلمی صنعت کی ازسرنوبحالی حکومتی سرپرستی سے ممکن ہے کیونکہ انڈسٹری کی مسلسل زبوں حالی کی وجہ ابھی چیلنجز زیادہ بڑھ چکے ہیں، اس سلسلے میں نئے سینیما گھروں کی تعمیر اور فلم پروڈکشن کے حکومتی سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کے دوران میں فلمی صنعت عروج پر تھی، میں بھٹو کا بہت بڑا عاشق ہوں، اُن کے دور میں مجھ سمیت دیگراداکاروں کو  جتنی پذیرائی ملی اتنی عزت پھر کبھی نہیں ملی۔



بے نظیر بھٹو نے پاکستان میں خواتین کو آگے آنے کیلئے راستہ کھولا، بلاول بھٹو



پیکا کا حقیقی مسودہ انتہائی خوفناک تھا، ہماری کوششوں سے اس میں کئی ترامیم کی گئیں، بلاول بھٹو

اداکار شاہد کا کہناتھا کہ مجھے اس بات کاپتہ چل چکا تھا کہ بھٹو صاحب کا فیصلہ ہوچکا ہے،جس صبح پھانسی کا فیصلہ لکھا جاناتھا اس سے  ایک رات قبل میں کیس کے جج مولوی مشتاق کے گھر پر رات کے 2 بجے پہنچا کیونکہ ان سے گھریلو مراسم تھے،انھیں نیند سے جگا کر میں نے ان سے گزارش کی کہ ذوالفقار بھٹو کو پھانسی نہ دیں۔

شاہد کے مطابق جواب میں مولوی مشتاق غصے میں آگئے اور انھوں نے کہا کہ تم  کوئی سیاستدان ہوجو یہ بات کہہ رہے ہو، یاد رکھو کے تم ایک فلمی اداکار ہو؟۔

انہوں نے کہا کہ بعدازاں بھٹو کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، جو کہ میری نظرمیں پاکستان کا بہت بڑا نقصان تھا کیونکہ قائد اعظم کے بعد بھٹوکی شخصیت سیاسی اعتبار سے سحرانگیز تھی،سن 71 کی جنگ کے حوالے سے ہماری ذاتی پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم میں پاکستانی اداروں اور افواج پاکستان نے بہت سپورٹ کیا، اس مشکل سبجیکٹ کی فلمبندی کے لیے اس وقت کے ٹینکس اور ہوائی جہاز مہیا کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ مشترکہ فلم سازی پرکام ہونا چاہیے کیونکہ ماضی میں یہ سلسلہ کامیاب رہا ہے۔

اداکار شاہد کا کہنا تھا کہ برسوں قبل فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے نیف ڈیک کا قیام عمل میں لایا گیا تھا،مگر نیف ڈیک نے بجائےڈائریکٹر اور پرڈیوسرز کو سپورٹ کرنے کے خود ہی آگ اورخون کے ٹائٹل سے فلم بناڈالی جو باکس آفس پر ڈیڈ فلاپ ہوئی،تقریب کے اختتام پراداکار شاہد کو سندھی اجرک،ٹوپی پہنائی گئی۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کا کہنا تھا کہ کا فیصلہ

پڑھیں:

مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے

لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف