ٹیم اچھی فارم میں ہے، نتیجہ بھی بہتر ہی نکلے گا، کولمبو پہنچنے پر محسن نقوی کی میڈیا سے بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی پاکستان کرکٹ ٹیم کی موجودہ فارم سے مطمئن اور پاکستان کی بھارت کے خلاف اتوار کے ٹی 20 میچ میں جیت کے لیے پر امید ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹی 20 میچ: قومی ٹیم اتوار کو روایتی حریف کو پچھاڑ دے گی، ڈاکٹر نعمان نیاز کا دلائل کے ساتھ دعویٰ
چیئرمین پی سی بی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کولمبو پہنچ گئے۔ سری لنکا کے دارالخلافے پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقعے پر سری لنکا کے وزیر کھیل نے محسن نقوی کا خیرمقدم کیا۔
محسن نقوی میچ سے قبل قومی ٹیم سے ملاقات بھی کریں گے تاکہ کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا جا سکے اور اہم مقابلے سے پہلے ان کی ہمت افزائی کی جائے۔
مزید پڑھیے: پاکستان ٹیم کے لیے کون سا بھارتی بڑا خطرہ، ٹی 20 ورلڈ کپ کون جیتے گا، سابق انگلش کرکٹر معین علی کی پیشگوئیاں
ہوٹل پہنچنے پر صحافیوں سے مختصر گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ ٹیم اچھی فارم میں ہے اور تیاری مکمل ہے۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری ٹیم اچھی فارم میں ہے اور انشاءاللہ اچھا ہوگا‘۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے اس اہم میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گی جس کا شائقین کرکٹ بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کیخلاف پاکستان کی فتح کا چانس کتنے فیصد؟ سابق کرکٹرز نے بتا دیا؟
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اب تک 2،2 میچ کھیلے ہیں جن میں دونوں ناقابل شکست رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک بھارت ٹی 20 مقابلہ ٹی 20 ورلڈ کپ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بھارت ٹی 20 مقابلہ ٹی 20 ورلڈ کپ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ٹی 20 ورلڈ کپ پاک بھارت محسن نقوی
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔