WE News:
2026-07-24@04:02:14 GMT

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت دنگل، ماضی کا ریکارڈ کس کے حق میں؟

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت دنگل، ماضی کا ریکارڈ کس کے حق میں؟

 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑا مقابلہ کل کولمبو میں ہو گا۔ میچ آر پریماداسا اسٹیڈیم میں ہوگا اور شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ: آئر لینڈ نے عمان کو 96 رنز سے شکست دے دی

بھارت نے اپنے پہلے میچ میں امریکا کو شکست دی اور پھر نمیبیا کو 93 رنز سے ہرایا۔ دوسری جانب پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی اور اس کے بعد امریکا کے خلاف بھی عمدہ کھیل پیش کیا۔ دونوں ٹیمیں اچھے اعتماد کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

ماضی کا ریکارڈ کس کے حق میں؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک بھارت اور پاکستان آٹھ بار مدِ مقابل آ چکے ہیں۔ ان میں سے سات میچ بھارت نے جیتے جبکہ پاکستان صرف ایک بار، سن 2021 میں کامیاب ہوا۔

اگر مجموعی ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی بات کی جائے تو دونوں ٹیموں کے درمیان 16 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ بھارت نے 13 جبکہ پاکستان نے 3 میچز میں کامیابی حاصل کی۔

کولمبو میں بھارت کا مضبوط ریکارڈ

آر پریماداسا اسٹیڈیم میں بھارت کا ریکارڈ خاصا مضبوط ہے۔ سن 2009 کے بعد بھارت نے یہاں 15 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جن میں سے 11 میں فتح حاصل کی اور صرف 4 میں شکست ہوئی۔

بارش کا خدشہ

میچ کے دوران بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ دن کے وقت بارش کے امکانات زیادہ بتائے جا رہے ہیں جبکہ شام کے وقت یہ امکانات کم ہو سکتے ہیں، تاہم آسمان پر بادل چھائے رہنے کی پیشگوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ: کراچی میں پاکستان بھارت میچ کے لیے کن مقامات پر اسکرینیں لگائی جائیں گی؟

میچ اتوار 15 فروری کو شام 5 بج کر 30 منٹ پر کھیلا جائے گا۔

شائقین کرکٹ اس بڑے مقابلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ دونوں ٹیمیں بھرپور اور دلچسپ کھیل پیش کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت پاک بھارت ٹاکرا پاک بھارت دنگل پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کولمبو.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت پاک بھارت ٹاکرا پاک بھارت دنگل پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کولمبو

پڑھیں:

نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا

 

 

بھارت میں نیٹ (NEET) امتحان کے مبینہ پیپر لیک کے خلاف دہلی سے شروع ہونے والا احتجاج اب ملک کے مختلف شہروں تک پھیل گیا ہے۔ طلبہ کی جانب سے امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور اصلاحات کے مطالبات زور پکڑتے جا رہے ہیں، جبکہ دہلی یونیورسٹی نے اپنے طلبہ اور اساتذہ کو جنتر منتر پر جاری احتجاج میں شرکت سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

پیپر لیک کے خلاف احتجاج اب صرف دارالحکومت دہلی تک محدود نہیں رہا۔ ممبئی، کولکاتا، بنگلورو، حیدرآباد، پٹنہ، لکھنؤ، چندی گڑھ اور دیگر شہروں میں بھی طلبہ تنظیموں نے ریلیاں، دھرنے اور احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔ متعدد مقامات پر طلبہ نے امتحانی نظام میں اصلاحات، پیپر لیک میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی اور شفاف امتحانی عمل کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

Huge crowd of students floods roads of Nashik.

Student protest is now getting pan India surge. pic.twitter.com/tW5HlH2LuY

— VIZHPUNEET (@vizhpuneet) July 23, 2026

ادھر اپوزیشن جماعتیں بھی طلبہ کی حمایت میں میدان میں آ گئی ہیں۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی اور ’انڈیا اتحاد‘  کے دیگر رہنماؤں نے احتجاجی طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ دہرایا ہے۔

دوسری جانب نیٹ دہلی یونیورسٹی نے اپنے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ جنتر منتر پر ہونے والے اجتماعات سپریم کورٹ کی ہدایات کے تحت منظم کیے جاتے ہیں اور کسی بھی غیرقانونی مظاہرے میں شرکت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ایسے اقدامات طلبہ کی سلامتی، تعلیمی مستقبل اور پیشہ ورانہ مواقع کو متاثر کر سکتے ہیں، اس لیے انہیں احتجاجی سرگرمیوں سے دور رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ، نئی دہلی میں طلبہ کے احتجاج پر لاٹھی چارج

یونیورسٹی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جعلی اور گمراہ کن خبروں سے بھی خبردار کرتے ہوئے طلبہ کو غیر مصدقہ معلومات شیئر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ پیپر لیک معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، تاہم طلبہ تنظیموں نے واضح کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت احتجاج دہلی احتجاج نیٹ پیپر لیک

متعلقہ مضامین

  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا