امریکی حکومت کو ایک بار پھر جزوی شٹ ڈاؤن کا خطرہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی حکومت پر ایک بار پھر جزوی شٹ ڈاؤن کے خطرات منڈلانے لگے۔ محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کا فنڈنگ بل سینیٹ سے منظور نہ ہو سکا۔ امریکی میڈیا کے مطابق محکمے کے ماتحت اداروں میں ملازمین کام کرتے رہیں گے،جب کہ تنخواہیں شٹ ڈاؤن ختم ہونے پر ملیں گی۔واضح رہے کہ محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کی فنڈنگ گزشتہ شب ختم ہوگئی تھی۔ دوسری جانب امریکا نے گرین ہاؤس گیسز کا اخراج روکنے کے اقدامات منسوخ کر دیے۔ اس تبدیلی کو امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈی ریگولیشن قرار دے دیاجارہا ہے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
تہران:ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے اشاروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ خطے کی موجودہ صورتحال کے بجائے 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں موجود کچھ عناصر حقیقت پسندانہ انداز میں حالات کا جائزہ لینے کے بجائے ایسے فیصلوں کی حمایت کر رہے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔
ان کے بقول اگر امریکہ نے جذباتی یا غیر دانشمندانہ جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اس کی سیاسی اور سفارتی قیمت صدر ٹرمپ کو خود ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو جائے گی۔