شیری رحمن ائرپورٹس پر ناکافی سہولیات‘ بدانتظامی پر برہم
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و سینیٹر شیری رحمن ائرپورٹس پر ناکافی سہولیات اور بدانتظامی پر برہم ہو گئیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس دینے والے عوام بہتر سہولیات کے حق دار ہیں، انہوں نے محسن نقوی اور خواجہ آصف سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔شیری رحمن نے کہا کہ پاکستان کے ائرپورٹس پر سہولیات کا فقدان ہے، خواتین کیلیے مختص گیٹ بار بار بند ہونے سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر خواتین کی لمبی قطار ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایک ہی گیٹ کھلا ہونے پر مسافروں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، خواتین کیلیے دوسرا گیٹ احتجاج پر کھولا گیا مگر کچھ دیر بعد دوبارہ بند کر دیا گیا۔ شیری رحمن نے کہا کہ جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بھی یہی صورتحال ہے، ائرپورٹ پر رویوں میں تبدیلی نہ آنے کی بدستور شکایات ہیں، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے فوری اصلاحات کی بھی اپیل ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔