پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و سینیٹر شیری رحمان ایئرپورٹس پر ناکافی سہولیات اور بدانتظامی پر برہم ہو گئیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نےکہا کہ ٹیکس دینے والے عوام بہتر سہولیات کے حق دار ہیں، انہوں نے محسن نقوی اور خواجہ آصف سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کے ایئرپورٹس پر سہولیات کا فقدان ہے، خواتین کیلئے مختص گیٹ بار بار بند ہونے سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خواتین کی لمبی قطار ہے۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایک ہی گیٹ کھلا ہونے پر مسافروں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، خواتین کے لیے دوسرا گیٹ احتجاج پر کھولا گیا مگر کچھ دیر بعد دوبارہ بند کر دیا گیا۔شیری رحمان نے کہا کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی یہی صورتحال ہے، ایئرپورٹ پر رویوں میں تبدیلی نہ آنے کی بدستور شکایات ہیں، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے فوری اصلاحات کی بھی اپیل ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار