data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کے کارکنوں پر پولیس تشدد کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

ادارہ نورِ حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کے 50 کارکن لاپتا ہیں، جبکہ آج کراچی میں دس مقامات پر دھرنے دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور میدان نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے سامنے پاکستان پیپلز پارٹی کا جبر بے نقاب ہوچکا ہے۔ ان کے بقول پرامن مظاہرین پر حملہ کیا گیا، نہتے افراد پر ہزاروں آنسو گیس شیل فائر کیے گئے اور مسجد پر بھی شیلنگ کی گئی، جبکہ ایک مقام پر آگ بھی لگی۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ خواتین اور بچے بھی زہریلی گیس سے متاثر ہوئے اور استعمال کیے گئے آنسو گیس شیل زائد المیعاد تھے۔ انہوں نے کہا کہ بزرگوں نے بھی آج جوانوں کی طرح احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب عوام نکلیں گے تو مسائل حل ہوں گے اور وہ قابض نظام کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پورے پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا اور کراچی کے لوگ تنہا نہیں ہیں۔ ان کے مطابق حکومت سندھ نے ہزاروں ارب روپے ہڑپ کرلیے، شہری ٹینکروں کے نیچے آکر جانیں گنوا رہے ہیں، گل پلازہ کی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں اور بچے گٹروں میں گر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مافیا پرامن مظاہروں کو بھی کچل دیتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ریڈ لائن اور کریم آباد انڈر پاس کے معاملے پر حکومت کی نااہلی عیاں ہے۔ ان کے بقول کراچی بدترین حالات کے باوجود سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، مگر شہریوں کو پرسکون زندگی میسر نہیں۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر نے کہا کہ کارکنوں پر پانچ سال پرانے زہریلے آنسو گیس شیل استعمال کیے گئے اور متعدد کارکن زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آئینی جدوجہد کو روکنے کی کوشش کی ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا